(8)… وَ اِنۡ مِّنۡکُمْ اِلَّا وَارِدُہَا ۚ (پ۱۶،مریم:۷۱)
ترجمۂ کنز الایمان:اورتم میں کوئی ایسا نہیں جس کا گذر دوزخ پر نہ ہو۔
(9)… اِعْمَلُوۡا مَا شِئْتُمْ ۙ (پ۲۴،حم السجدة:۴۰)
ترجمۂ کنز الایمان:جو جی میں آئے کرو۔
(10)… مَنۡ کَانَ یُرِیۡدُ حَرْثَ الْاٰخِرَۃِ نَزِدْ لَہٗ فِیۡ حَرْثِہٖۚ (پ۲۵،الشورٰی:۲۰)
ترجمۂ کنز الایمان:جو آخرت کی کھیتی چاہے ہم اس کے لئے اس کی کھیتی بڑھائیں۔
(11)… فَمَنۡ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیۡرًا یَّرَہٗ ؕ﴿۷﴾ وَ مَنۡ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ ٪﴿۸﴾ (پ۳۰،الزلزال:۸،۷)
ترجمۂ کنز الایمان:توجو ایک ذرّہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گا اور جوایک ذرّہ بھر برائی کرے اسے دیکھے گا۔
(12)… وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰی مَا عَمِلُوۡا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰہُ ہَبَآءً مَّنۡثُوۡرًا ﴿۲۳﴾ (پ۱۹،الفرقان:۲۳)
ترجمۂ کنز الایمان:اورجو کچھ انہوں نے کام کئے تھے ہم نے قصد فرماکر انہیں باریک باریک غبار کے بکھرے ہوئے ذرّے کردیاکہ روزن کی دھوپ میں نظرآتے ہیں۔
(13)… وَالْعَصْرِ ۙ﴿۱﴾ اِنَّ الْاِنۡسَانَ لَفِیۡ خُسْرٍ ۙ﴿۲﴾ اِلَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ ۬ۙ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ ٪﴿۳﴾ (پ۳۰،العصر:۱تا۳)
ترجمۂ کنز الایمان:اس زمانَۂ محبوب کی قسم بے شک آدمی ضرور نقصان میں ہے مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور ایک دوسرے کو حق کی تاکید کی اور ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی۔
اس سورتِ مُبارَکہ میں نقصان سے بچنےکے لئے چار شرائط بیان کی گئی ہیں۔