Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
501 - 882
(2)… فَاَمَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَعَسٰۤی اَنۡ یَّکُوۡنَ مِنَ الْمُفْلِحِیۡنَ ﴿۶۷﴾ (پ۲۰،القصص:۶۷)
ترجمۂ کنز الایمان:تووہ جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھا کام کیا قریب ہے کہ وہ راہ یاب ہو۔(1)
	مذکورہ آیات کے علاوہ بھی قرآنِ پا ک میں مُتَعَدَّد ایسی آیات ہیں جن میں  غور وفکر کرنا  خوفِ خدا میں اضافے کا سبب بنتا ہے،ایسی ہی چند آیاتِ مقدسہ  درج ذیل ہیں:
(3)…  لِیَسْـَٔلَ الصّٰدِقِیۡنَ عَنۡ صِدْقِہِمْ ۚ (پ۲۱،الاحزاب:۸)
ترجمۂ کنز الایمان:تاکہ سچوں سے ان کے سچ کا سوال کرے۔
(4)…  سَنَفْرُغُ لَکُمْ اَیُّہَ الثَّقَلٰنِ ﴿ۚ۳۱﴾ (پ۲۷،الرحمٰن:۳۱)
ترجمۂ کنز الایمان:جلدسب کام نبٹاکر ہم تمہارے حساب کا قصد فرماتے ہیں  اے دونوں بھاری گروہ۔
(5)…  اَفَاَمِنُوۡا مَکْرَ اللہِۚ (پ۹،الاعراف:۹۹)
ترجمۂ کنز الایمان:کیااللہکی خَفِی تدبیر سے نڈر ہیں۔ 
(6)…   وَکَذٰلِکَ اَخْذُ رَبِّکَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰی وَہِیَ ظَالِمَۃٌ ؕ اِنَّ اَخْذَہٗۤ اَلِیۡمٌ شَدِیۡدٌ ﴿۱۰۲﴾  (پ۱۲،ھود:۱۰۲)
ترجمۂ کنز الایمان:اور ایسی ہی پکڑ ہے تیرے رب کی جب بستیوں کو پکڑتا ہے ان کے ظلم پر بے شک اس کی پکڑ دردناک کرّی (سخت)ہے۔
(7)…  یَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِیۡنَ اِلَی الرَّحْمٰنِ وَفْدًا ﴿ۙ۸۵﴾ وَّ نَسُوۡقُ الْمُجْرِمِیۡنَ اِلٰی جَہَنَّمَ وِرْدًا ﴿ۘ۸۶﴾ (پ۱۶،مریم:۸۶،۸۵)
ترجمۂ کنز الایمان:جس دن ہم پرہیزگاروں کو رحمٰن کی طرف لے جائیں گے مہمان بناکر اور مجرموں کو جہنم کی طرف ہانکیں گے پیاسے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… یعنی جس شخص میں مذکورہ تینوں شرائط پائی جائیں تو بھی اس کا کامیاب ہونا یقینی نہیں،ہاں امید کی جاسکتی ہے۔(اتحاف السادة المتقین،۱۱/ ۴۴۳)