خرچ کرنے میں بخل کرتا ہوجو اسے مال دار نہیں بناسکتی۔(1)
مجھے ان سورتوں نے بوڑھا کر دیا:
تمام مسلمانوں کو خوف زدہ کیوں نہیں ہونا چاہئے جبکہ خود حضورنبیّ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ارشاد فرماتے ہیں:شَيَّبَتْنِیْ هُوْدٌ وَّاَخَوَاتُهَایعنی سورۂ ھود اور اس جیسی دیگر سورتوں نے مجھے بوڑھا کردیا ہے۔(2)
علمائےکرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامفرماتے ہیں:شاید اس کا سبب یہ ہو کہ سورۂ ھود میں بکثرت رحمت سے دور کرنے کا تذکرہ ہےمثلاً :درج ذیل آیات:
(1)… اَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ ہُوۡدٍ ﴿٪۶۰﴾ (پ۱۲،ھود:۶۰)
ترجمۂ کنز الایمان:ارے دورہوں عادہودکی قوم۔
(2)… اَلَا بُعْدًا لِّثَمُوۡدَ ﴿۶۸﴾٪ (پ۱۲،ھود:۶۸)
ترجمۂ کنز الایمان:ارے لعنت ہوثمودپر۔
(3)… اَلَا بُعْدًا لِّمَدْیَنَ کَمَا بَعِدَتْ ثَمُوۡدُ ﴿٪۹۵﴾ (پ۱۲،ھود:۹۵)
ترجمۂ کنز الایمان:ارے دور ہوں مدین جیسے دورہوئے ثمود۔
رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےاس طرح كی آیات سے بہت زیادہ اثر قبول فرمایا حالانکہ آپ جانتے تھےکہ اگراللہ عَزَّ وَجَلَّ چاہتا تو یہ قومیں شرک نہ کرتیں کیونکہ اگر اس کی مَشِیَّت ہوتی تو وہ انہیں ہدایت عطا فرمادیتا۔
سورۂ واقعہ میں ہے: لَیۡسَ لِوَقْعَتِہَا کَاذِبَۃٌ ۘ﴿۲﴾ خَافِضَۃٌ رَّافِعَۃٌ ۙ﴿۳﴾ (پ۲۷،الواقعة:۳،۲)
ترجمۂ کنز الایمان:اس وقت اس کے ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی کسی کو پست کرنے والی کسی کو بلندی دینے والی۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…قوت القلوب،الفصل الثانی والثلاثون،شرح مقامات الیقین،۱/ ۳۸۱
2…سنن الترمذی، کتاب التفاسیر عن رسول اللہ، باب ومن سورة الواقعة،۵/ ۱۹۳،حدیث :۳۳۰۸، بتغیر قلیل