Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
497 - 882
جب کوئی شخص اپنے آپ کو تقدیر کی موجوں میں غوطہ زن پاتا ہے تو لازمی طور پر اس پر خوف غالب آجاتا ہے اور یہ خوف ان لوگوں کو حاصل ہوتا ہے جو تقدیر کےراز کی معرفت رکھتے ہیں،جس شخص کو یہ معرفت حاصل نہ ہو اس کے لئے حصولِ خوف کا راستہ یہ ہے کہ اس بارے میں وارد شدہ احادیث وآثار سنے، خائفین کے احوال واقوال کا مُطالَعَہ کرے اور پھر ان کے مقام ومرتبے او رعقلوں کا مُوازَنہ ان لوگوں کے مرتبے اور عقلوں سے کرے جو بے جاامیدوں کے سبب دھوکے کا شکا ر ہیں،اس موازنے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے گا کہ بلاشک وشبہ خائفین کی پیروی کرنا ہی بہتر ہے کیونکہ خائفین کا یہ گروہ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام،اولیائے  کِرام اور عُلَمائے عِظامرَحِمَہُمُ اللہ ُ السَّلَام  پرمشتمل ہےجبکہ بے خوفی کا شکار ہونے والا ٹولہ فرعونوں ، جاہلوں اور بے وقوفوں پر مشتمل ہے۔
پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا خوفِ خدا: 
	اولین و آخرین کے سردارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممخلوق میں سب  سے زیادہ خوفِ خدا رکھتے تھے(1)مروی ہے کہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک بچے کی نمازِ جنازہ ادا فرمارہے تھے ،ایک روایت کے مطابق آپ نے کسی کو یہ دعا کرتے سنا :اےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ!اسے قبرودوزخ کے عذاب سے بچا(2)جبکہ دوسری روایت کے مطابق آپ نے کسی خاتون کو یہ کہتے سنا:اے بچے! تمہیں مبارک ہو کہ تم جنت کی چڑیوں میں سے ایک چڑیا ہو۔یہ سن کر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ناراضی کا اظہارکیا اور ارشاد فرمایا:تمہیں کیسے خبر ہوئی کہ وہ جنتی ہے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی قسم!میںرَسُوْلُاللہ ہوں لیکن اس کے بتائے بغیر خود سے نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا ۔بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے جنت کو پیدا فرمایا ہے اور جنت میں جانے والوں کو بھی پید افرمایا ہے جن میں کمی یا اضافہ نہیں ہوسکتا۔(3)
	ایک روایت میں ہے کہ حضرت سیِّدُنا عثمان بن مظعونرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ جو کہ اَوَّلِیْن مُہاجِرِین میں سے ہیں،ان کے جنازے کے موقع پر جب اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنااُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے کہا:آپ کو
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری، کتاب الاعتصام بالکتاب والسنة،باب ما یکرہ من التعمق والتنازع…الخ،۴/ ۵۰۶،حدیث:۷۳۰۱،بتغیرقلیل 
2…قوت القلوب،الفصل الثانی والثلاثون،شرح مقامات الیقین،۱/ ۳۸۲
3…مسلم، کتاب القدر، باب معنی کل مولودیولد علی الفطرة، ص۱۴۳۱،حدیث:۲۶۶۱ ،بتغیر