Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
479 - 882
(4)…حضرت سیِّدُنا عقبہ بن عامررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!نجات کیا ہے؟ارشادفرمایا:اَمْسِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ وَلْيَسَعَكَ بَيْتُكَ وَابْكِ عَلٰى خَطِيْئَتِكَیعنی اپنی زبان قابومیں رکھو،تمہارا گھر تمہارے لئے کافی ہواور اپنی خطاؤں پر رويا كرو۔(1)
(5)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں: میں نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی:یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیا آپ کی امت میں کوئی ایسا  شخص بھی ہے جو بلاحساب کتاب جنت میں داخل ہوگا؟ارشاد فرمایا:ہاں!وہ شخص جو اپنے گناہوں کو یاد کرکے روئے۔
(6)…مَا مِنْ قَطْرَةٍ اَحَبُّ اِلَى اللہ تَعَالٰى مِنْ قَطْرَةِ دَمْعٍ مِّنْ خَشْيَةِ اللہ تَعَالٰى اَوْ قَطْرَةِ دَمٍ اُهْرِيْقَتْ فِیْ سَبِيْلِ اللہ سُبْحَانَهٗیعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّكےنزدیک ا س کےخوف سے بہنے والے آنسو کے قطرے اور اس کی راہ میں بہنے والے خون کے قطرے سے زیادہ کوئی قطرہ محبوب نہیں۔(2)
(7)…مصطفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمیہ دعافرمایاکرتےتھے:اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِیْ عَيْنَيْنِ هَطَّالَتَيْنِ تَشْفِيَانِ الْقَلْبَ بِذُرُوْفِ الدَّمْعِ  مَعَ خَشْيَتِكَ  قَبْلَ اَنْ  تَصِيْرَالدُّمُوْعُ  دَمًا وَالْاَضْرَاسُ جَمْرًایعنی اےاللہعَزَّ وَجَلَّ!مجھے ایسی دو آنکھیں عطافرماجو خوب بہنے والی ہوں اور تیرے خوف سے آنسو بہا بہا کر دل کو شفا بخشیں اس سے پہلے کہ آنسو خون میں اور داڑھیں انگاروں میں تبدیل ہوجائیں۔(3)
(8)…پیارے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:جس دن عرشِ الٰہی کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا اس دناللہعَزَّ  وَجَلَّ سات قسم کےلوگوں کو اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطا فرمائے گا،ان میں سے ایک وہ شخص ہے جو تنہائی میںاللہ عَزَّ  وَجَلَّکویاد کرے اور(خوفِ خداسے)اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلیں۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…سنن الترمذی ، کتاب الزھد، باب ماجاء فی حفظ اللسان ،۴/ ۱۸۲، حدیث: ۲۴۱۴
2…الزھد لابن المبارک، باب ماجاء فی الشح، ص ۲۳۵،حدیث :۶۷۲
3…کتاب الدعاء للطبرانی،باب ماکان النبی یدعوبہ فی سائر نھارہ،۱/ ۴۲۹، حدیث : ۱۴۵۷
	المؤتلف و المختلف للدارقطنی، باب سرح وسرج،۳/ ۱۲۲۷
	حلية  الاولیاء ،سالم بن عبداللہ،۲/ ۲۲۵
4…بخاری، کتاب الاذان، باب من جلس فی المسجدینتظرالصلاة،۱/ ۲۳۶،حدیث :۶۶۰
	مسلم ، کتاب الزکوة، باب فضل اخفاء الصدقة،ص۵۱۴،حدیث :۱۰۳۱