Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
474 - 882
 خوف رکھتا ہے ہر ایک چیز اس سے ڈرتی ہے اور جو غیرخدا کا خوف رکھتا ہے وہ ہرچیز سے ڈرتا ہے۔(1)
سب سے بڑا عقل مند:
	اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے محبوب،دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:تم میں سب سے زیادہ عقل مند وہ ہے جو سب سے زیادہاللہ عَزَّ  وَجَلَّکا خوف رکھنے والا اوراللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے جن چیزوں کے کرنے کا اور جن سے بچنے کا حکم دیا ہے ان میں سب سے زیادہ غور کرنے والا ہے۔(2)
	حضرت سیِّدُنایحییٰ بن معاذرازیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِیفرماتے ہیں:بے چارہ انسان فقر وتنگ دستی سے جس طرح ڈرتا ہے اگر اسی طرح دوزخ سے ڈرتا تو جنت میں داخل ہوجاتا۔
	حضرت سیِّدُنا ذوالنون مصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں:جواللہ عَزَّ  وَجَلَّسے ڈرتا ہے اس کا دل نرم ہوجاتا،اس کی محبَّتِ الٰہی میں اضافہ ہوجاتا اور اس کی عقل درست رہتی ہے۔
خوف امید سے زیادہ ہونا چاہئے:
	حضرت سیِّدُنا ذوالنون مصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں:بندے کے دل میں امید سے زیادہ خوف ہونا چاہئے کیونکہ دل پر اگر امید غالب آجائے تو دل تشویش میں مبتلا ہوجاتا(یعنی دل میں فساد پیدا ہوجا تا)ہے۔
سعادت مندی کی علامت:
	حضرت سیِّدُنا ابوالحسن ضریرعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَدِ  یْر فرماتے ہیں:کسی شخص کی سعادت مندی کی علامت یہ ہے کہ اسے بدبختی کا خوف لا حق رہے کیونکہ خوفاللہ عَزَّ  وَجَلَّاور بندے کے درمیان لگا م  ہے، جب کسی بندے کی لگام ٹوٹ جائے تو وہ  ہلاک ہونے والوں کے ساتھ ہلاکت کا شکار ہوجاتا ہے۔
بروزِقیامت امن میں رہنے والا:
	حضرت سیِّدُنایحییٰ بن معاذرازی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِیسے پوچھا گیا:کل بروزِ قیامت مخلوق میں سےسب
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسند شھاب،۱/ ۲۶۵ ،حدیث :۴۲۹
2…مسند الحارث،کتاب الادب،باب ماجاء فی العقل،۲/ ۸۰۴،حدیث:۸۲۰