حرج نہیں اور یہ تقوٰی میں سچائی کی علامت ہے۔اگر اس کے ساتھ ساتھ کوئی شخصاللہ عَزَّ وَجَلَّکی عبادت کے لئے گوشہ نشینی اختیار کرلےاور ایسا مکان نہ بنائے جس میں رہنا نہیں ، ایسی غذا نہ جمع کرے جسے کھانا نہیں، دنیا کی جن چیزوں کے بارے میں علم ہے کہ انہیں چھوڑجانا ہے ان کی طرف متوجہ نہ ہو اور اپنا کوئی بھی سانس اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے غیر کے لئے صرف نہ کرے تو یہ مقام ’’مقامِ صِدْق‘‘ہے اور اس پر فائز شخص ’’صدیق‘‘ کے لقب کا حقدار ہے۔ بہرحال صدق میں تقوٰی شامل ہے، تقوی میں ورع شامل ہے جبکہ ورع میں عِفَّت شامل ہے کیونکہ عفت کے معنی شہوات وخواہشات کے تقاضوں پر عمل سے باز رہنے کے ہیں۔
خلاصہ یہ ہے کہ خوف اعضاء پر دونوں اعتبار سے اثرانداز ہوتا ہےیعنی مامورات کے بجالانے اور ممنوعات سے باز رہنے کے اعتبارسے۔البتہ جن چیزوں سے بچا جائے ان کے اعتبارسے اس کےنام مختلف ہوتے ہیں۔شہوت کےتقاضوں پرعمل پیرا ہونے سے باز رہنا ’’عفت‘‘کہلاتا ہے۔عفت سے اوپر’’ورع‘‘ کا درجہ ہے کیونکہ یہ عام ہے اور اس میں تمام ممنوعات سے باز رہنا شامل ہے۔ورع سے بلند’’تقویٰ‘‘ کا مقام ہے کیونکہ یہ ممنوعات کے ساتھ ساتھ شبہات سے بچنے کو بھی شامل ہے جبکہ تقوٰی سے بھی اوپر ’’صدیق ‘‘اور ’’مُقَرَّب ‘‘ کا مقام ہے۔سب سے آخری مرتبے کی ماقبل مراتب کے ساتھ وہی نسبت ہے جو خا ص کی عام کے ساتھ ہوتی ہے اس لئے اگر کسی نے اخص یعنی سب سے اعلیٰ مقام کو ذکر کردیا تو گویا اس نےتمام مراتب کو ذکر کردیا۔مثلاً:اگر کوئی کہے کہ انسان یا تو عربی ہے یا عجمی،عربی یا تو قُرَشی ہے یا غیْرِ قُرَشی ،قُرَشی یا تو ہاشمی ہے یا غیْرِ ہاشمی ، ہاشمی یا تو عَلَوِی ہے یا غیْرِ عَلَوِی جبکہ عَلَوِی یا تو حَسَنِی ہے یا حُسَیْنِی۔اب اگر کسی شخص کے بارے میں کہا جائے کہ وہ حسنی ہےتو گویا حسنی سے نیچے جس قدر صفات ہیں ان تمام کے ساتھ اس کا ذکر کردیا گیا اور اگر کسی کے بارے میں یہ کہا جائے کہ وہ علوی ہے توجس قدر صفات علوی سے اوپر اور اس سے عام ہیں ان سب کےساتھ اس شخص کا ذکر کردیا گیا یونہی اگر کسی شخص کو صدیق کہا گیا تو درحقیقت اسےمتقی، ورع اختیار کرنے والا اورعفیف بھی کہہ دیاگیا ۔یہ گمان ہرگزنہیں کرنا چاہئے کہ مختلف درجات کے لئے جو مختلف نام ہیں یہ مختلف اور الگ الگ معانی پر دلالت کرتے ہیں ورنہ مقصودکاسمجھنا مشکل ہوجائے گا جیسے کوئی شخص صرف الفاظ سے معنیٰ حاصل کرنے کی کوشش کرے اور الفاظ کو معنیٰ کے تابع نہ کرے تواس کے لئے