کا وعدہ فرمایاہے تو وہ ضرور پورا ہو گا۔حضرت سیِّدُنا استاذ ابوسہل صَعْلوکی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے انہیں خواب میں دیکھ کر پو چھا : آپ کا کیا حال ہے ؟ارشاد فرمایا:ہم نے مُعاملہ اپنے وہم وگمان سے کہیں زیادہ آسان پایا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ اچھاگمان رکھنے کا انعام:
کسی نے حضرت سیِّدُنا استادابوسہل صعلو کی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکو انتقال کے بعد خواب میں ایسی عمدہ حالت میں دیکھا جسے بیان نہیں کیا جا سکتااور ان سے دریافت کیا کہ کس سبب سے آپ نے یہ مقام پایا؟ ارشاد فرمایا:اپنے رب کے ساتھ اچھا گمان رکھنے کی وجہ سے۔
خواب میں عظیم بشارت:
منقول ہے کہ حضرت سیِّدُناابوالعباس بن سریج رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اپنے مرض الموت میں خواب دیکھا کہ گویا قیامت قائم ہوچکی ہےاور اللہ عَزَّ وَجَلَّفرمارہا ہے :علماکہاں ہیں؟چنانچہ علماآئے پھراللہ عَزَّ وَجَلَّنے ان سے دریافت فرمایاکہ تم نے اپنے علم پر کتنا عمل کیا؟انہوں نے عرض کی:اے ربعَزَّ وَجَلَّ! ہم نے کو تاہی کی ہے، برے اعمال کئے ہیں۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ نےاپنا سوال پھر دہرایا گویا وہ اس جواب سے راضی نہیں ہے بلکہ کوئی دوسرا جواب چاہتا ہے ۔میں نے عرض کی:جہاں تک میرا تعلُّق ہے میرے اعمال نامے میں شرک نہیں ہے اورتو نے وعدہ فرمایا ہے کہ شرک کے علاوہ ہر گناہ معاف کر دے گا ۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ارشاد فرمایا:انہیں لے جاؤاور میں نے ان سب کو بخش دیا۔اس خواب کے تین دن بعد آپ کا وصال ہو گیا۔
حکایت:چاردرہم کے عوض چار دعائیں
منقول ہے کہ ایک شخص بہت زیادہ شراب پیا کر تا تھا۔ایک دن اس نے اپنے ہم نشینوں کو جمع کیا اور غلام کو چار درہم دے کر کہا: اہلِ محفل کے لئے کچھ پھل خرید لاؤ۔غلام حضرت سیِّدُنامنصور بن عمارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارکی مجلس کے پاس سے گزرا تو حضرت سیِّدُنامنصور بن عمارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار اس وقت کسی حاجت مند کے لئے کچھ مانگ رہے تھے اور فرمارہے تھے کہ جواسے چار درہم دے گا میں اس کے لئے چار دعائیں کروں گا۔غلام نے چار درہم دے دئیے۔حضرت سیِّدُنا منصور بن عمار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارنے اس سے پوچھا :تم اپنے