Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
447 - 882
 کے اس قدرعفو وکرم  کا مشاہدہ کرو گےجس کا تمہیں گمان بھی نہیں ہو گا  اور  ہم اپنی جگہ پر ہی تھے کہ آپ کا انتقال ہو گیا حتّٰی کہ آپ کی آنکھیں ہم ہی نے بند کیں۔
سیِّدُنا یحییٰ بن مُعاذعَلَیْہِ الرَّحْمَہ کی مناجات:
	حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ بن مُعاذ رازی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی اپنی مناجات میں عرض کیا کرتے تھے:گنا ہوں کے باوجودمیراتجھ سے اُمیدرکھنانیک اعمال کےساتھ تجھ سے اُمیدرکھنے پر غالب ہےاس لئے کہ  اعمال میں میرا اعتماداخلاص  پر ہوتا ہے اور میں آفتوں(یعنی ریا،خود پسندی وغیرہ) سےان کی حفاظت کیونکر کر سکتا ہوں  جبکہ میں آفت کے معاملے میں مشہورہوں اور گناہوں کی صورت میں میرا بھروسہ تیرے عفووکرم پر ہو تا ہے اور تو میرے گناہوں  کوکیوں نہیں بخشے گا حالانکہ تو جود وکرم سے مُتَّصِف ہے ۔
مجوسی اسلام لے آیا:
	منقول ہے کہ ایک مجوسی نے حضرت سیِّدُنا ابراہیم خلیلُاللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے یہاں مہمان بننے کی خواہش کی ۔حضرت سیِّدُناابراہیمعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا:اگر تم ایمان لےآؤ تو میں تمہیں اپنا مہمان بنا لوں گا یہ سن کر وہ مجو سی چلا گیا ۔اللہ عَزَّ   وَجَلَّ نے حضرت سیِّدُناابراہیم عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وحی فرمائی کہ  اے ابراہیم! تم نے کھانا کھلانے کے لئے دِین کی تبدیلی شرط رکھی جبکہ میں اس کے کفر کے باوجود70سال سے اسے  کھاناکھلا رہا ہوں،اگر تم ایک رات اسے مہمان بنا لیتے تو تمہارا کیا نقصان ہو تا؟ حضرت سیِّدُناابراہیم عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اس مجو سی کے پیچھے دوڑے ،اسے واپس لے کر آئے اور اس کی مہمان نوازی کی۔مجوسی نے آپ سے پو چھا کہ اس تبدیلی کی کیا وجہ ہے؟حضرت سیِّدُنا ابراہیم عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے وحی کا ذکر فرمایا ۔مجوسی نے کہا:کیا اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے میرے بارے میں ایسا معاملہ فرمایا؟پھر کہنے لگا: مجھے ایمان والوں میں شامل کرلیجئے۔چنانچہ وہ ایمان لے آیا۔
مُعاملہ وہم وگمان سے  کہیں زیادہ آسان پایا:
	حضرت  سیِّدُناابوسہل زُجاجی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِیاس بات کے قائل تھے کہ جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے گناہ پرعذاب