Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
444 - 882
حکایت:ایک جملہ دنیا و آخرت  کی تباہی کاسبب بن گیا
	ایک روایت میں ہے کہ بنی اسرائیل کے دو شخصوں کے مابین اللہ عَزّ  َ وَجَلَّ کی خاطر دوستی تھی،ان میں سے ایک گناہوں میں مبتلا رہتاتھا اور دوسرا عبادت گزار تھا۔دوسرا شخص اسے سمجھاتا اور گناہوں سے باز رکھنے کی کوشش کرتا تو وہ اس کے جواب میں کہتا:تم میرے اور میرے رب کے درمیان سے ہٹ جاؤ ۔کیا تمہیں مجھ پر نگران بنا کر بھیجا گیا ہے ؟حتّٰی  کہ ایک دن  جب عابد نے اسے کبیرہ گناہ کرتے دیکھا تو غصے میں آکر کہہ دیا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تیری مغفرت نہ فرمائے۔رسولِ خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا:”بروز قیامت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرمائے گا:کیا کسی کو طاقت ہے کہ میری رحمت میرے بندوں سے روک لے ؟پھر گناہگار سے ارشاد فرمائے گا:جا!میں نے تجھے بخش دیااور عابد سے ارشاد فرمائےگا:تو نےاپنے لئے آگ کو لازم کر لیا ہے۔“اس کے بعد  رسولِ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”اُس ذات کی قسم  جس کے قبضَۂ قُدرت میں میری جان ہے!اس  عابدنے ایسی بات کہی جس نے اس کی دنیا و آخرت تباہ کردی ۔(1)
حکایت:ڈاکو حواریوں میں شامل ہو گیا
	مروی ہے کہ بنی اسرائیل میں ایک شخص40سال تک ڈاکہ ڈالتا رہا ۔ایک مرتبہ حضرت  سیِّدُنا عیسٰی رُوحُ اللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَاماس کے پاس سے گزرے۔آپ کے پیچھے عبادت گزار حواری بھی تھا ۔یہ دیکھ کر اس ڈاکو  نے اپنے دل میں کہا:اللہ عَزَّ   وَجَلَّ کے نبی یہاں سے گزر رہے ہیں  اور ان کےساتھ ان کا ایک حواری بھی ہے ،اگر میں ان کے ساتھ سفر میں شامل ہو جا ؤں تومیں  ان دو کےساتھ تیسرا ہوجاؤں گا چنانچہ وہ شریک ِسفر ہوگیااور حواری کے قریب ہو نے کی کوشش کرنے لگااور حواری کی عظمت کے پیشِ نظر خود کو حقیر سمجھتے ہوئےاپنے دل میں کہنے لگا:میرے جیسا شخص اس عبادت گزار بندے کے ساتھ چلنے کا حق دار نہیں ہو سکتا،جب  حواری کو اس کے آنے کا علم ہوا تواس نےاپنے دل میں کہا کہ اس جیساشخص میرے ساتھ چل رہا ہےاور آگے بڑھ کرحضرت سیِّدُناعیسٰیعَلَیْہِ السَّلَامکے ساتھ چلنے لگا،ڈاکوپیچھے رہ گیا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ نے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…سنن ابی داود، کتاب الادب، باب النھی عن البغی،۴/ ۳۶۰، حدیث: ۴۹۰۱،بتغیرقلیل