حفاظت کا سوال کرتے ہو اور میرے تمام مومن بندے بھی یہی دعا کرتے ہیں۔اگر میں سبھی کو گناہوں سے محفوظ کردوں گاتو کس پر اپنا فضل کروں گا؟ اور کس کی مغفرت کروں گا؟
(6)…حضرتِ سیِّدُناحسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرمایا کرتے تھےکہ اگر مومن سےگناہ نہ ہوتے تو وہ آسمانوں کی بادشاہی میں پرواز کرنے لگتا لیکن اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے گناہوں کے سبب اس کے پر کاٹ دیئے۔
(7)…سَیِّدُ الطائفہ حضرتِ سیِّدُناجنیدبغدادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِیفرماتے ہیں:اگر ایک نظرِ عنایت ہو گئی تو بدوں کو نیکوں کے ساتھ ملا دے گی۔
(8)…حضرتِ سیِّدُنا مالک بن دینارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارکی حضرتِ سیِّدُناابانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانسے ملاقات ہوئی تو ان سے پو چھا:آپ کب تک لوگوں کو اُمید اور رخصت کی احادیث سناتے رہیں گے؟تو انہوں نے جواب دیا:اے ابویحییٰ!میں اُمیدکرتا ہوں کہ آپ بروزِقیامت اللہ عَزَّ وَجَلَّ کےعفو وکرم کے ایسےمَناظر دیکھیں گے کہ خوشی کے سبب اپنے کپڑے پھاڑ دیں گے۔
(9)…تابعی بزرگ حضرت سیِّدُنارِبعی بن حِراشعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَہَّاب اپنےبھائی کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے وفات کے بعد کلام فرمایا۔فرماتے ہیں :جب میرے بھائی کا انتقال ہوا توہم نے ان کو کپڑے سےڈھانپ کرچارپائی پر رکھ دیا۔ایک دم انہوں نے اپنے چہرے سے کپڑا اٹھایااورسیدھے ہوکر بیٹھ گئےاور فرمانے لگے:میں نے اپنے ربّعَزَّ وَجَلَّ سے ملاقات کی تو اس نے رُوح ورَیحان(راحت اور پھول) (1) کے ذریعے مجھے عزت بخشی۔میرارب ناراض نہ تھا،میں نے معاملہ تم لوگوں کے گمان سے بھی زیادہ آسان پایا مگرسستی مت کرنا۔رسولِ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماورآپ کے اصحاب عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میرے منتظر ہیں لہٰذا اب میں ان کی طرف لوٹ رہا ہوں۔یہ کہہ کر وہ گر پڑے گویا کوئی کنکری تھی جو کسی طشت میں گر پڑی ہو پھر ہم نے ان کا جنازہ اٹھایا اور انہیں سپرد خاک کیا۔
( صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد )
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ابوالعالیہ نے کہا کہ مقرّبین سے جو کوئی دنیا سے مفارقت کرتا ہے اس کے پاس جنّت کے پھولو ں کی ڈالی لائی جاتی ہے اس کی خوشبو لیتا ہے تب روح قبض ہوتی ہے ۔(خزائن العرفان،پ۲۷،سورة الواقعة،تحت الآية:۸۹)