Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
440 - 882
 شفقت کرتی ہے اور جانور اپنے بچے پر مہربان ہو تاہے ۔بروزِ قیامت اللہ  عَزَّ    وَجَلَّ  اس  رحمت کو ان ننانوے رحمتوں  میں شامل کرکے یہ رحمتیں تمام مخلوق پر عام فرمادےگا۔ان میں ہر رحمت آسمانوں اور زمین کے طبقوں جتنی وسیع ہو گی۔جس کے مُقَدَّر میں ہلاکت ہےوہ شخص ہلاک ہوجائے گا۔(1)
صرف عمل نجات نہیں دلائے گا:
(34)…تم میں سے کسی شخص کو اس کا عمل جنت میں داخل نہیں کرائے گا اور نہ  دوزخ سے نجات دلا ئے گا۔صحابَۂ کِرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننےعرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! آپ کو بھی نہیں؟آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:ہاں! البتہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مجھے اپنی رحمت میں ڈھانپ لےگا۔“ (2)
(35)…عمل کرو اورخوشخبری دو،یادرکھو! کسی کواس کا  عمل نجات نہیں دلائے گا۔(3)
شفاعَتِ مصطفٰے:
(36)…میں نے اپنی شفاعت اپنی امت کے کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لئےمحفوظ رکھی ہے۔(4)کیا تم اسےاِطاعت گزاروں اورگناہوں سے پاک لوگوں کے لئے خیال کرتے ہو؟ یہ تو  گناہوں میں لتھڑے ہوئے لوگوں اور سخت خطاکاروں کے لئے ہے۔(5)
ہمارے دین میں آسانی ہے:
(37)…بُعِثْتُ بِالْحَنِیْفِیَّةِالسَّمْحَةِ السَّھْلَةیعنی میں ہر باطل سے جدا اور آسان دین کے ساتھ بھیجا گیا ہوں۔(6)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری ، کتاب الادب، باب جعل اللہ الرحمة  مئة جزء ،۴/ ۱۰۰،حدیث: ۶۰۰۰،بتغیر
2…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند ابی ھريرة،۳/ ۳۴۱، حدیث: ۹۰۷۴
3…سنن الدارمی ، کتاب الرقاق، باب لاینجی احد کم عملہ،۲/ ۳۹۵، حدیث: ۲۷۳۳،’’اعملوا‘‘بدلہ ’’قاربوا‘‘
4…سنن الترمذی،کتاب صفة القیامة،باب۱۱، ۴/ ۱۹۸،حدیث:۲۴۴۳
5… المسند للامام احمد بن حنبل،مسندعبداللہ بن عمر،۲/ ۳۶۶،حدیث:۵۴۵۳
6…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث ابی امامة الباھلی،۸/ ۳۰۳ ،حدیث :۲۲۳۵۴ ،دون’’السھلة‘‘
	تاریخ بغداد،۷/ ۲۱۷، جعفر بن احمد،الرقم:۳۶۷۸