Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
439 - 882
 اللہ عَزَّ وَجَلَّان کی مغفرت فرما دیتا۔(1)
	دوسری روایت میں ہے کہ 
(29)…تو اللہ  عَزَّ   وَجَلَّ ضرور تمہیں لے جاتا اور ایسے لوگوں کو لا تا جو گناہ کرتے پھر وہ انہیں بخش دیتابے شک وہ بخشنے والا مہربان ہے۔ (2)
گناہوں سے بھی بد تر:
(30)…اگر تم سے گناہ سرزد نہ ہوتے تو مجھے اُس امر کا خوف تھاجو گناہوں سے  بھی بد تر ہے ۔صحابۂ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے عرض کی:وہ کیا چیز ہے؟ارشاد فرمایا:خود پسندی۔(3)
مہربان ماں سے بھی بڑھ کر رحیم:
(31)…اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے!اللہ عَزَّ  وَجَلَّاپنے بندۂ مومن پرمہربان  ماں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے ۔(4)
ابلیس بھی مغفرتِ الٰہی کا منتظر ہو گا:
(32)…اللہ عَزَّ وَجَلَّ بروز قیامت اس قدرمغفرت فرمائے گا کہ کسی کے دل پر اس کا خیال بھی نہ گزرا ہو گا حتّٰی کہ ابلیس بھی  مغفرت پانے کی امید پر اپنی گردن دراز کر رہا ہو گا۔ (5)
اللہ عَزَّ   وَجَلَّ کی 100 رحمتیں:
(33)…اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی 100رحمتیں ہیں جن میں سے اس نے ننانوے رحمتیں اپنے پاس رکھی ہیں اور ایک رحمت دنیا میں ظاہرفرمائی ہے اسی رحمت کے باعث لوگ ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں، ماں اپنے بچے پر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسلم،کتاب التوبة، باب سقوط الذنوب… الخ، ص ۱۴۶۹، حدیث : ۲۷۴۸
2…مسلم،کتاب التوبة، باب سقوط  الذنوب … الخ، ص ۱۴۷۰، حدیث : ۲۷۴۹
3… مساویٔ الاخلاق، باب ماجاء فی ذم العجب … الخ، ص ۲۳۹ ، حدیث :۵۹۴،بتغیرقلیل
4… بخاری ، کتاب الادب،باب رحمة الولد…الخ،۴/ ۱۰۰،حدیث: ۵۹۹۹،بتغیرقلیل
5… موسوعة  الامام ابن ابی الدنیا،کتاب حسن الظن باللہ،۱/ ۹۸،حدیث:۹۳