(21)…بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مخلوق کی تخلیق سے پہلے ہی اپنے ذِمَّۂ کرم پر رحمت لازم کرلی(اور فرمایا:)”اِنَّ رَحْمَتِیْ تَغْلِبُ غَضَبِیْیعنی بے شک میری رحمت میرے غضب پر حاوی ہے۔“(1)
کلمَۂ طیبہ کے سبب جنت میں داخلہ:
(22)…جس شخص نے’’لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ‘‘کہا وہ داخِلِ جنت ہوگا۔(2)
(23)…جس کا آخری کلام’’لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ‘‘ہوگااسے دوزخ کی آگ نہیں چھوئے گی۔(3)
(24)… جواللہ عَزَّ وَجَلَّ سےاس حال میں ملے کہ اس کےساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہو اس پرجہنم کی آگ حرام کر دی جائے گی۔(4)
(25)…جس کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہو گا وہ دوزخ میں داخل نہیں ہوگا۔(5)
رحمَتِ الٰہی کی وُسعت:
(26)… اگر کافر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت کی وُسعت کو جان لیں تو کوئی بھی کافراس کی جنت سے مایوس نہ ہو۔(6)
ہزار میں سے نو سو نناوے:
(27)…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَر وَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہ آیت مبارکہ:
اِنَّ زَلْزَلَۃَ السَّاعَۃِ شَیۡءٌ عَظِیۡمٌ ﴿۱﴾ (پ۱۷،الحج:۱)
ترجمۂ کنز الایمان:بے شک قیامت کا زلزلہ بڑی سخت چیز ہے۔
تلاوت فرمائی توصحابَۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسےدریافت فرمایا:جانتے ہویہ کون سا دن ہوگا؟یہ وہ دن ہوگاجس میں حضرتِ آدم عَلَیْہِ السَّلَام سے کہا جائے گا:اٹھئےاوراپنی اولادمیں سے جہنمیوں کو جہنم کی طرف
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بخاری، کتاب التوحید ، باب قول اللہ تعالٰی: ویحذر کم اللہ نفسہ،۴/ ۵۴۰، الحدیث: ۷۴۰۴،دون’’قبل ان یخلق الخلق‘‘
سنن ابن ماجہ ،کتاب السنة، باب فیھا انکرت الجهيمة،۱/ ۱۲۳، الحدیث :۱۸۹
2…سنن الترمذی، کتاب الایمان، باب ماجاء فیمن یموت… ا لخ،۴/ ۲۹۰،حدیث : ۲۶۴۷
3… المعجم الاوسط،۱/ ۱۷۳، الحدیث:۵۷۴
4… بخاری، کتاب العلم، باب من خص بالعلم… الخ،۱/ ۶۸،۶۷،حدیث: ۱۲۸، ۱۲۹
5…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عبداللہ بن مسعود،۲/ ۸۴،حدیث:۳۹۱۳
6… مسلم، کتاب التوبة، باب فی سعة رحمة اللہ …الخ، ص ۱۴۷۲،حدیث ۲۷۵۵