زیادہ عزت والا ہے(1)۔(2)
جہنم مومن کے لئے کَوڑے کی مانند ہے:
(18)…اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنی رحمت سے جہنم کوکوڑے(چابک)کے طور پر بنایا جس کے ذریعے وہ اپنے بندوں کو جنت کی طرف چلاتا ہے۔(3)
(19)…اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:میں نے مخلوق کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ مجھ سے نفع اٹھا ئیں اس لئے پیدا نہیں کیا کہ میں ان سے نفع اٹھاؤں۔(4)
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت اس کے غضب پر حاوی ہے:
(20)…اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے جو بھی چیز پیدا کی ہےاس پر غالب آنے والی چیز بھی بنائی ہے اور اس نے اپنی رحمت کو اپنے غضب پر غلبہ عطا کیا۔(5)
ایک مشہور روایت میں ہے کہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مفسرشہیر،حکیم الامت مفتی احمدیارخان نعیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیمراٰۃ المناجیح،جلد7،صفحہ605پراس کے تحت فرماتے ہیں:اس حدیث میں افرادمؤمنین کا ذکر ہےان کی تفصیل یہ ہے کہ عام مؤمنین افضل ہیں عام فرشتوں سے اورخاص مؤمنین افضل ہیں خاص فرشتوں سے یہ بھی خیال رہے کہ خاص مؤمنین سے مرادحضرات انبیاء ورسل ومرسلین ہیں اورخواص ملائکہ سے مراد حضرت جبریل ومیکائیل وغیرہ اشرف ملائکہ اورعوام مؤمنین سے مرادہیں صالحین،متقین جن میں خلفاء راشدین خاص خاص تابعین اولیآءُاللہ مرادہیں۔ربّ تعالیٰ فرماتا ہے: اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ اُولٰٓئِکَ ہُمْ خَیۡرُ الْبَرِیَّۃِ ؕ﴿۷﴾ (پ۳۰،البینة:۷،ترجمۂ کنزالایمان:بے شک جوایمان لائے اوراچھے کام کئے وہی تمام مخلوق میں بہترہیں)۔لہٰذا حضرات خلفائے راشدین ،حضورغوث پاک،امام اعظم ابوحنیفہ(عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان) عام فرشتوں سے بھی افضل دیکھومرقات ۔یہ تفصیل خیال میں رہے ہاں انسانیت افضل ہے ملکیت سے۔مگرصدیق اکبربعدانبیاء سب سے افضل ہیں۔
2…سنن ابن ماجہ، کتاب الفتن، باب المسلمون فی ذمة الله،۴/ ۳۲۶،حدیث :۳۹۴۷
شعب الایمان،باب فی الایمان بالملائكة،فصل فی معرفة الملائكة،۱/ ۱۷۴،حدیث:۱۵۲
3…قوت القلوب،الفصل الثانی والثلاثون:شرح مقامات الیقین،۱/ ۳۶۶
4… الرسالة القشیرية، باب الرجاء،ص۱۷۳
5… المستدرک ، کتاب التوبة والانابة،باب ماخلق اللہ من… الخ،۵/ ۳۵۴، الحدیث: ۷۷۰۸