تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!مخلوق کاحساب کون لے گا؟ارشادفرمایا:اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔اس نے عرض کی:وہ خود حساب لے گا؟ فرمایا:ہاں۔یہ سن کراعرابی ہنس پڑا۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ہنسنے کی وجہ پو چھی تو اس نے کہا:قدرت رکھنےوالاکریم تو معاف کر دیتا ہے اورحساب لیتا ہے تو چشم پوشی فرماتا ہے۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:اعرابی نے سچ کہا۔سن لو!اللہ عَزَّ وَجَلَّسے بڑھ کر کوئی کریم نہیں،وہ اَکْرَمُ الْاَکْرَمِیْن(سب سے زیادہ کرم کرنے والا)ہے۔اس کے بعد آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:اعرابی سمجھ گیا ۔(1)
تمام مؤمنین اللہ عَزَّ وَجَلَّکے ولی ہیں:
مذکورہ حدیث میں یہ بھی ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے کعبةُ اللہ کو شرافت و عظمت عطا فرمائی ہے ،اگر کوئی شخص ایک ایک پتھر کرکے اسے پورا گرادے پھر اسے جلا ڈالے تو اس کا جُرم اس شخص کے جرم کو نہیں پہنچ سکتا جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ولی کی توہین کرتا ہے۔اعرابی نے عرض کی: اللہعَزَّ وَجَلَّ کے اولیاکون ہیں؟ فرمایا:تمام مؤمنین اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ولی ہیں۔کیا تم نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا یہ فرمان نہیں سنا: اَللہُ وَلِیُّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۙ یُخْرِجُہُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوْرِ۬ؕ (2)۔ (3)
مومن کی شان:
(15)… اَلْمُؤْمِنُ اَفْضَلُ مِنَ الْکَعْبَةِ یعنی مومن کعبہ معظمہ سے افضل ہے۔(4)
(16)… اَلْمُؤْمِنُ طَیِّبٌ طَاھِرٌ یعنی مومن پاک اور ستھرا ہے۔(5)
(17)… اَلْمُؤْمِنُ اَکْرَمُ عَلَی اللہ تَعَالٰی مِنَ الْمَلَائِکَةِیعنی مومن اللہربُّ العالمین عَزَّ وَجَلَّکے نزدیک بعض فرشتوں سے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…قوت القلوب،الفصل الثانی والثلاثون:شرح مقامات الیقین،۱/ ۳۵۸
2… ترجمۂ کنز الایمان:اللہ والی ہے مسلمانوں کا انہیں اندھیریوں سے نور کی طرف نکالتا ہے۔(پ۳،البقرة:۲۵۷)
3…قوت القلوب،الفصل الثانی والثلاثون:شرح مقامات الیقین،۱/ ۳۵۸
4…سنن ابن ماجہ، کتاب الفتن، باب حرمة دم المؤمن ومالہ،۴/ ۳۱۹،حدیث : ۳۹۳۲ مفھومًا
قوت القلوب،الفصل الثانی والثلاثون:شرح مقامات الیقین،۱/ ۳۵۹
5…بخاری،کتاب الغسل،باب عرق الجنب وان المسلم لاینجس،۱/ ۱۱۶،حدیث:۲۸۳،مفھومًا