Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
434 - 882
 اسےمٹادیا جاتا ہے۔اس نے پوچھا:اگر دوبارہ کرے تو؟ارشادفرمایا:دوبارہ لکھ دیا جاتا ہے۔اس نے پوچھا: اگرپھر توبہ کر لے تو؟ارشادفرمایا:پھر مٹادیا جاتا ہے۔اس نے عرض کی:ایسا کب تک ہو تا رہتا ہے؟ارشاد فرمایا:”جب تک وہ توبہ و اِستغفار کرتا رہتا ہے۔بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس وقت تک مغفرت فرما تا رہتا ہے جب تک بندہ استغفار کرنے سے تھک نہ جا ئے۔ جب بندہ کسی نیک عمل کا ارادہ کرتا ہے  تو دائیں جانب کا فرشتہ عمل سے پہلے ہی ایک نیکی لکھ لیتا ہے اور جب عمل کرتا ہے  تو اس کے لئے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں پھر اللہ عَزَّ وَجَلَّ انہیں بڑھاکر سات سو گنا تک  کردیتا ہےاور جب وہ کسی گناہ کا قصد کرتا ہے تو  اس کے ذمہ گناہ نہیں لکھا جاتا،اگر کر لیتا ہے توایک گناہ لکھا جا تا ہے اور اس کے بعد اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا حُسنِ عَفو ہے۔“(1)
سرکا ر صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّممالک ومختارہیں:
(13)…ایک شخص نے تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں رمضان کے مہینے سے زیادہ روزے نہیں رکھتااور نہ پانچ وقت کی نمازوں سے زیادہ نماز پڑھتا ہوں،اللہ عَزَّ   وَجَلَّ کی خاطر میرے مال میں(صاحبِ نصاب نہ ہونے کی وجہ سے) زکوٰۃ ہے نہ حج اور نہ خیرات۔مرنے کے بعد میرا ٹھکانہ کہاں ہوگا؟رحمتِ عالَم،شفیعِمُعَظَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممسکرائےاورارشاد فرمایا:”میرے ساتھ جنت میں۔“اس نے عرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ کے ساتھ؟ فرمایا:”ہاں!میرے ساتھ بشرطیکہ  تم اپنے دل کو دو چیزوں  حسد اور کینے سے بچاؤاور زبان کو دو چیزوں غیبت اور جھوٹ سے محفوظ رکھو اور اپنی آنکھوں کی دو چیزوں سے حفاظت کرو یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے جو چیزیں حرام کی ہیں ان کی طرف نظر نہ کرو اور ان کے ذریعے کسی  مسلمان کو حقارت سے نہ دیکھو۔اگر تم نے ایسا کیا تو میرے ساتھ دو ہتھیلیوں جتناقریب ہوکرجنت میں داخل ہو گے۔“(2)
سمجھ دار اعرابی:
(14)… ایک طویل حدیث میں ہے کہ ایک اعرابی نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…قوت القلوب،الفصل الثانی والثلاثون:شرح مقامات الیقین،۱/ ۳۵۸
2… قوت القلوب،الفصل الثانی والثلاثون:شرح مقامات الیقین،۱/ ۳۵۸