Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
433 - 882
(7)…جب بندہ گناہ کے بعداللہ عَزَّ وَجَلَّسے معافی طلب کر تا ہےتو اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرشتوں سے فرماتا ہے:میرے بندےکو دیکھو کہ گناہ کیا اور اسے معلوم ہے کہ اس کا ایک ربّ ہے جو گناہوں کو بخشتا ہے اوران پر  پکڑ بھی فرماتا ہے۔میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اسے بخش دیا۔(1)
(8)…ایک حدیث پاک میں ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:”اگر بندے  کےگناہ آسمان کی بلندی تک پہنچ جائیں پھر وہ مجھ سے مغفرت طلب کرے اور اُمید رکھےتو میں اسے بخش دوں گا۔“(2)
	جبکہ ایک حدیث میں اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:
(9)…اگر میرا بندہ زمین بھر گناہ لے  کر مجھ سے ملے گا تو میں اتنی ہی بخشش کے ساتھ اس سے ملوں گا۔“(3)
(10)…  جب بندہ گناہ کرتا ہےتوفرشتہ چھ ساعتوں تک قلم اٹھائے رکھتا ہے،اگر اس عرصے میں وہ توبہ و اِستغفار کر لیتا ہے تو اسے نہیں لکھتا ورنہ ایک گناہ لکھ لیتا ہے ۔(4)
نیکی  کے سبب گناہ مٹا دیا جاتا ہے:	
(11)…جب فرشتہ گناہ لکھ لیتا ہے پھر وہ بندہ کوئی نیکی کرتا ہے تو دائیں جانب کا فرشتہ جوحاکم ہے بائیں جانب والے محکوم فرشتے سے کہتا ہے:اس گناہ کو مٹادو اور میں بھی(ایک نیکی کے بدلے ملنے والی)دس نیکیوں سے ایک کم کئے دیتا ہوں اور نو نیکیاں باقی رکھتاہوں چنانچہ اس کا گناہ مٹادیا جاتا ہے۔  (5)
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا حُسنِ عَفو:
(12)…سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا :جب بندہ کوئی گناہ کرتا ہے تو وہ اس کے ذمّہ لکھ دیا جاتا ہے۔ایک اَعرابی نے عرض کی:”اگر اس سے توبہ کرلے تو؟ارشاد فرمایا:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری ،کتاب التوحید، باب قول اللہ تعالٰی: یریدون ان یبدلوا کلام اللہ،۴/ ۵۷۵،حدیث :۷۵۰۷،بتغیر
2…سنن الترمذی، کتاب الدعوات، باب فی فضل التوبة والاستغفار… ا لخ،۵/ ۳۱۸،حدیث :۳۵۵۱
3…مسلم،کتاب الذکر والدعاء ، باب فضل الذکر والدعاء، ص ۱۴۴۳ ،حدیث : ۲۶۸۷
4…المعجم الکبیر،۸/ ۱۸۵، الحدیث :۷۷۶۵
5… المعجم الکبیر،۸/ ۱۹۱، الحدیث :۷۷۸۷