مِنۡ رَّحْمَۃِ اللہِ ؕ اِنَّ اللہَ یَغْفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِیۡعًا ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الْغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ ﴿۵۳﴾ (پ۲۴،الزمر:۵۳)
جانوں پر زیادتی کیاللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو بے شک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے بےشک وہی بخشنے والا مہربان ہے۔
رسولِ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مروی ایک قِرَاءَ ت میں یوں ہے:”وَلَا یُبَالِی اِنَّہُ ھُوَ الْغَفُورُ الرَّحِیْم یعنی اور اسے پروا نہیں ہے،بے شک وہی بخشنے والا مہربان ہے۔“
(2)… وَ الْمَلٰٓئِکَۃُ یُسَبِّحُوۡنَ بِحَمْدِ رَبِّہِمْ وَ یَسْتَغْفِرُوۡنَ لِمَنۡ فِی الْاَرْضِؕ (پ۲۵،الشورٰی:۵)
ترجمۂ کنز الایمان:اور فرشتے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بولتے اور زمین والوں کے لئے معافی مانگتے ہیں۔
(3)…اللہ عَزَّ وَجَلَّ نےبتادیا کہ اس نے جہَنَّم اپنے دشمنوں کے لئے تیار کی ہے اور اپنے دوستوں کو اس سے ڈرایا ہےچنانچہ وہ فرماتاہے:
لَہُمۡ مِّنۡ فَوْقِہِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَ مِنۡ تَحْتِہِمْ ظُلَلٌ ؕ ذٰلِکَ یُخَوِّفُ اللہُ بِہٖ (پ۲۳،الزمر:۱۶)
ترجمۂ کنز الایمان:ان کے اوپر آ گ کے پہاڑ ہیں اور ان کے نیچے پہاڑ اس سے اللہ ڈراتا ہے اپنے بندوں کو۔
(4)… وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیۡۤ اُعِدَّتْ لِلْکٰفِرِیۡنَ﴿۱۳۱﴾ۚ (پ۴،اٰل عمرٰن:۱۳۱)
ترجمۂ کنز الایمان:اور اُس آگ سے بچو جوکافروں کے لئے تیار رکھی ہے۔
(5)… فَاَنۡذَرْتُکُمْ نَارًا تَلَظّٰی ﴿ۚ۱۴﴾ لَا یَصْلٰىہَاۤ اِلَّا الْاَشْقَی ۙ﴿۱۵﴾ الَّذِیۡ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی ﴿ؕ۱۶﴾ (پ۳۰،اللیل:۱۴تا ۱۶)
ترجمۂ کنز الایمان:تو میں تمہیں ڈراتا ہوں اس آ گ سے جو بھڑک رہی ہے نہ جائے گا اس میں مگر بڑا بدبخت جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا۔
(6)… وَ اِنَّ رَبَّکَ لَذُوۡ مَغْفِرَۃٍ لِّلنَّاسِ عَلٰی ظُلْمِہِمْ ۚ (پ۱۳،الرعد:۶)
ترجمۂ کنز الایمان: اور بے شک تمہارا رب تو لوگوں کے ظلم پر بھی انہیں ایک طرح کی معافی دیتا ہے۔