Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
411 - 882
 بھرنماز پڑھتے رہے۔ ہم70یا80سال سے ہر رات اسی طرح کرتے آرہے ہیں۔بزرگ  نے اپنی بوڑھی زوجہ سے  فرمایا: کیا یہی بات نہیں ہے ؟ ان کی زوجہ نے کہا: یہ ٹھیک فرمارہے ہیں۔
	دیکھیے!اگر اللہ عَزَّ وَجَلَّان دونوں کو نہ ملاتاتوکیایہ جدائی کی مصیبت پر صبر کرلیتے؟کیاجس طرح وہ وِصال پر شکرکررہےتھے،جدائی پرصبرکرتے ؟اس مثال سے مخفی نہ رہا کہ ایسا شکر(صبرسے)افضل ہے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ(صبروشکر میں سے)کس کو کس پر فضیلت حاصل ہے، تفصیل کے بغیر اس کا علم نہیں ہوسکتا۔وَاللہُ اَعْلَم
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے فضل وکرم سے’’صبروشکر کابیان‘‘مکمل ہوا

………………………………………………………………………………………………………………………………………
تمام مؤمنین کی مائیں
ہمارے پیارے آقا،مدینے والے مصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ازواجِ مُطَہَّراترَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّکی تعداد11 تھی اور یہ سب اُمَّہاتُ المؤمنین یعنی مؤمنین کی مائیں کہلاتی ہیں،ان کے اَسمائے مُبارَکہ یہ ہیں:
(1)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناخَدِیْجَہ بِنْتِ خُوَیْلَدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا 
(2)… اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناسَوْدَہ بِنْتِ زَمْعَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(3)… اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ بِنْتِ اَبُوبَکْررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُـمَا
(4)… اُم ُّالمؤمنین حضرت سیِّدَتُناحَفْصَہ بِنْتِ عُمَرفارُوق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُـمَا
(5)… اُم ُّالمؤمنین حضرت سیِّدَتُنااُمِّ سَلَمَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(6)… اُم ُّالمؤمنین حضرت سیِّدَتُنااُمِّ حَبِـیْـبَہ بِنْتِ اَبُوسُفْیانرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(7)… اُم ُّالمؤمنین حضرت سیِّدَتُنازَیْنَب بِنْتِ جَحْشرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(8)… اُم ُّالمؤمنین حضرت سیِّدَتُنازَیْنَب بِنْتِ خُزیْمَہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(9)… اُم ُّالمؤمنین حضرت سیِّدَتُنامَیْموْنَہ بِنْتِ حارِث بن حَزنرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(10)…اُم ُّالمؤمنین حضرت سیِّدَتُناجُوَیْریہ بِنْتِ حارِثرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(11)… اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناصَفْیَہ بِنْتِ حُیَیّ بن اَخْطَبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا 
(جامع الترمذی،کتاب  الدعوات،باب رغم انف رجل…الخ،۵/ ۳۲۱،حدیث:۳۵۵۷)