Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
397 - 882
 طر ح ہے۔(1)
	یہ بھی فضیلت ِصبرکی دلیل ہے کیونکہ  اس مبارک فرمان میں صبرکو مُبالَغَہ کے پیْشِ نظرذکرکیا گیا تاکہ اس کے ذریعےشکرکےدرجےکی بلندی بیان کی جائے اورشکرکو صبر سےتشبیہ دے کرذکرکرناصبرکےاعلیٰ درجہ ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ اگر شریعت کی جانب سے صبر کی اَفْضَلیت سمجھی نہ جاتی تو شکر کو صبر سےتشبیہ دے کرشکر کی تعریف میں مبالغہ نہ کیاجاتا اس جیسی تشبیہ دیگراحادیث مبارکہ میں بھی وارد ہے جیسا کہ رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ارشاد ہے:اَلْجُمُعَةُ حَجُّ الْمَسَاکِیْنَ وَجِھَادُالْمَرْأَةِ حُسْنُ التَّبَعُّل یعنی جمعہ غریبوں کا حج ہے اور عورت کا جہاد  خاوندکے ساتھ اچھی طرح رہناہے۔(2)اسی طرح ایک حدیث پاک میں فرمایا گیا:”شَارِبُ الْخَمْرِ کَعَابِدِ الْوَثَنِ یعنی شراب پینے والا بت پرست کی طرح ہے۔“(3)ہمیشہ مُشَبَّہ بِہٖ ( جس سے تشبیہ  دی جائے ) اعلیٰ مرتبہ کا ہونا چاہئے چنانچہ رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا ارشاد ہے:” اَلصَّبْرُ نِصْفُ الْاِیْمَانِ یعنی  صبر نصف ایمان ہے ۔“(4) اس حدیث پاک کایہ مطلب نہیں کہ شکر بھی صبر کی طرح نصف ایمان ہے ۔یونہی حضور اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمان ہے:”اَلصَّوْمُ نِصْفُ الصَّبْرِ یعنی روزہ  نصف صبرہے۔“(5)جو چیز دو حصوں میں تقسیم ہو اس کے ہر حصے کو نصف کہتے ہیں اگرچہ ان میں کچھ فرق ہو جیسے کہا جاتا ہے: ایمان علم و عمل کا نام ہے پس عمل نصف ایمان ہوا۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ عمل علم کے  برابرہوگیا۔
(4)…انبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَام میں سب سے آخر میں حضرت سلیمان بن داؤدعَلَیْہِمَا السَّلَام اپنی بادشاہت کے سبب جنت میں جائیں  گے اور صحابَۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانمیں حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اپنی مال داری کے سبب سب سے آخر میں جنت میں جائیں گے۔(6)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…سنن الترمذی،کتاب صفةالقیامة،باب( ۱۰۸)،۴/ ۲۱۹،حدیث:۲۴۹۴
2… مسندالشھاب،۱/ ۸۱،حدیث: ۷۸ ……  شعب الایمان، باب التوکل اللہ…الخ،۲/ ۷۳،حدیث:۱۱۹۷
3… سنن ابن ماجہ، کتاب الاشربة، باب مدمن الخمر،۴/ ۶۱،حدیث: ۳۳۷۵،’’مدمن ‘‘بدلہ ’’شارب‘‘
	 البحرالزخار، مسندعبداللہ بن عمرو،۶/ ۳۶۷،حدیث: ۲۳۸۲
4… شعب الایمان، فی البصرعلی المصائب،۷/ ۱۲۳،حدیث:۹۷۱۶
5…سنن الترمذی، کتاب الدعوات، باب (۹۲)، ۵/ ۳۰۸،حدیث:۳۵۳۰
6…تفسیرنیشاپوری،پ۱،سورة البقرة،تحت الایة:۱۵۵، ۱/ ۴۴۲