Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
392 - 882
 مخلوق سے شکایت نہ کرنا بلکہ مجھ سے عرض کرنا جیساکہ میں  مخلوق کی خطائیں فرشتوں کے سامنے بیان نہیں کرتا۔
ہم اللہ عَزَّ وَجَلَّسے اس کے عظیم لُطْف وکَرَم کے ذریعےدنیا وآخرت میں ستر جمیل کا سوال کرتے ہیں ۔
دوسری فصل :		     مصیبت پر نعمت کی فضیلت کا بیان
	ہوسکتاہےآپ یہ کہیں  کہ جو  روایات مذکور ہوئیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں نعمتوں کے مقابلے میں مصیبتیں زیادہ بہتر ہیں لہٰذا ہمیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے مصیبتوں کا سوال کرنا چاہئے؟ 
	میں کہتا ہوں: اس سوال کی کوئی وجہ  نہیں کیونکہ مروی ہے کہ حُضور اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   دنیا  اور آخرت کی مصیبتوں سے پناہ کی دعا کیا کرتے۔(1)آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور دیگر انبیا عَلَیْہِمُ السَّلَام یوں دعا کیا کرتے:” رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الۡاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً (2)“(3)نیز انبیائےکرامعَلَیْہِمُ السَّلَام مصیبت پر دشمنوں  کے خوش ہونے وغیرہ سےبھی پناہ مانگا کرتے۔ (4)
عافیت کے متعلق پانچ روایات: 
(1)…امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنے ایک مرتبہ  یوں دعا مانگی:”اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُـکَ الصَّبْرَ یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!میں تجھ سے صبر کا سوال کرتا ہوں۔“سَیِّدِعالَم،نُورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہ سنا تو ارشادفرمایا: تم نے اللہ عَزَّ وَجَلَّسے مصیبت کا سوال کیا ہے ،اس سے عافیت کا سوال بھی کرو۔(5)
(2)…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا ابوبکرصدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ رحمَتِ عالَم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکاارشادہے:”سَلُوْااللہ الْعَافِيَةَ فَمَا اُعْطِیَ اَحَدٌ اَفْضَلَ مِنَ الْعَافِيَةِ اِلَّا الْیَقِیْنیعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّسے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…المسندللامام احمد بن حنبل، حدیث نسربن ارطاة،۶/ ۱۹۶،حدیث:۱۷۶۴۵
2…ترجمۂ کنزالایمان:اے رب ہمارے ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھلائی دے۔(پ۲،البقرة:۲۰۱)
3…بخاری، کتاب الدعوات، باب قول النبی: ربنا اتنا…الخ،۴/ ۲۱۴،حدیث:۶۳۸۹
4… بخاری، کتاب الدعوات، باب التعوذمن جہدالبلاء،۴/ ۲۰۲،حدیث:۶۳۴۷
	کتاب الجامع لمعمربن راشدملحق مصنف عبدالرزاق،باب القول حین یمسی وحین یصبح،۱۰/ ۹۳،حدیث:۲۰۰۵
5… سنن الترمذی، کتاب الدعوات، باب(۱۰۱)،۵/ ۳۱۲،حدیث: ۳۵۳۸،دون ذکر’’علی‘‘
	 سنن الکبری للنسائی، کتاب عمل الیوم واللیلة، باب مایقول عندضرینزل بہ،۶/ ۲۶۱،حدیث: ۱۰۸۹۷،بتغیر