ہے:میں جس کی دو کریم چیزیں(یعنی آنکھیں)لے لوں(پھروہ صبرکرے) تواس کی جزا میری جنت میں ہمیشہ رہنا اور میرادیدارکرناہے۔(1)
(5)… ایک شخص نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میرا مال تباہ ہوگیاہے اور میں بیماری میں مبتلا ہوگیا ہوں۔ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا:اُس بندے میں کوئی بھلائی نہیں جس کا مال تباہ نہ ہو اور اسےجسمانی بیمار ی کاسامنانہ ہو۔ بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّ جب کسی بندے سے محبت فرماتا ہے تو اسے آزمائش میں ڈالتا ہے اور جب اسے آزماتا ہے تو صبرکی توفیق دیتا ہے۔(2)
(6)…حُسنِ اَخلاق کے پیکر،مَحبوبِ رَبِّ اَکبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:مسلمان کا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں ایک مرتبہ لکھاہوتا ہے ۔جب وہ اپنے عمل کے ذریعے اس مرتبے تک نہیں پہنچ پاتا تو جسمانی آزمائش میں مبتلاکردیا جاتا ہے یوں وہ اس مرتبےکوپالیتا ہے۔(3)
(7)…حضرت سیِّدُناخَبَّاب بن اَرت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہےکہ رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنی چادرمبارک کوتکیہ بناکرکَعْبَۃُ اﷲکے سائے میں آرام فرماتھے۔ہم نےخدمتِ اَقدس میں حاضری دی اورشکوہ کیا کہ یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ہماری مدد کی دعا کیوں نہیں کرتے ؟ یہ سن کر آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے چہرے کا رنگ مُتَغَیر ہوگیا اور آپ اٹھ کر بیٹھ گئےپھر فرمایا:تم سے پہلےزمانےمیں کسی کو (سزاکے لئے)لایا جاتا اورایک گڑھا کھودکر اس میں ڈال دیا جاتا پھر آرا سر پر رکھ کر اسے دو ٹکڑے کردیا جاتا لیکن یہ تکلیف اسے دین سے نہ پھیرتی۔(4)
(8)…امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتے ہیں: جس شخص کوحکمران ظلماً قید کرے اور وہ مرجائے تو شہادت کارتبہ پائے گااور اگر بادشاہ کے مارنے سےمرجائےتوبھی شہیدہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بخاری، کتاب المرضی، باب فضل من ذھب بصرہ،۴/ ۶،حدیث:۵۶۵۳ …… المعجم الاوسط،۶/ ۳۰۴،حدیث:۸۸۵۵
2…موسوعةالامام ابن ابی الدنیا، کتاب المرض والکفارات،۴/ ۲۹۴،حدیث:۲۴۶
3… سنن ابی داود، کتاب الجائز،باب الامراض المکفرة،۳/ ۲۴۶، حدیث:۳۰۹۰
4…بخاری، کتاب المناقب، باب علامات النبوة فی الاسلام،۲/ ۵۰۳،حدیث:۳۶۱۲
سنن ابی داود،کتاب الجھاد،باب فی الاسیریکرہ علی الکفر،۳/ ۶۵،حدیث: ۲۶۴۹