Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
375 - 882
دولت وتندرستی نعمت ہے یا مصیبت؟
	دولت  انسان کی ہلاکت کاسبب بھی بن سکتی ہےیہاں تک کہ مال کی وجہ سے اسےاَہل وعیال سمیت قتل کردیاجاتا ہے۔یہی  مُعاملہ تندرستی  کابھی ہے۔الغرض!دنیاکی کوئی بھی نعمت کسی وجہ سےمصیبت بن سکتی ہے یونہی کوئی بھی مصیبت کسی وجہ سےنعمت بن سکتی ہے۔ بہت سے لوگوں کےلئےتنگدستی اوربیماری  یوں نعمت ہوتی ہےکہ اگریہ تندرست یادولت مندہوتے تومتکبراور سرکش ہوجاتےجیساکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے: 
وَلَوْ بَسَطَ اللہُ الرِّزْقَ لِعِبَادِہٖ لَبَغَوْا فِی الْاَرْضِ (پ۲۵،الشوری:۲۷)
ترجمۂ کنز الایمان:اور اگر  اللہ اپنے سب بندوں کا رزق وسیع  کردیتا تو ضرور زمین میں فساد پھیلاتے۔
	اورفرماتاہے: کَلَّاۤ اِنَّ الْاِنۡسَانَ لَیَطْغٰۤی ۙ﴿۶﴾ اَنۡ رَّاٰہُ اسْتَغْنٰی ﴿ؕ۷﴾ (پ۳۰،العلق:۶،۷)
ترجمۂ کنز الایمان:ہاں ہاں  بےشک آدمی سرکشی کرتا ہے اس پر کہ اپنے آپ کو غنی سمجھ لیا۔
	رسولِ اکرم،شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا ارشادہے:بندہ مومن دنیا سے محبت کرتاہے مگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے دنیا سے یوں  بچاتاہےجیسے تم اپنے بیمار کو پرہیز کرواتے ہو۔(1)
	اسی طرح بیوی بچے اور قریبی رشتہ دار بھی کسی کے لئے نعمت اورکسی کےلئے مصیبت بن سکتے ہیں ۔
علم ومعرفت کی نعمت کبھی مصیبت بن جاتی ہے:
	ہم نے اِیمان اور اَخلاقِ حسنہ کےعلاوہ نعمتوں کی جوسولہ قسمیں بیان کی ہیں وہ بھی بعض لوگوں کے لئے مصیبت بن سکتی ہیں ۔اس صورت میں ان کی ضداِن  لوگوں کے لئے نعمت قرار پائے گی جیساکہ یہ بات بیان ہوچکی ہے کہ علم ومعرفت ایک کمال اور نعمت ہے  کیونکہ یہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی صفات میں سے ایک صفت ہے لیکن بعض اوقات یہ کسی کے لئےمصیبت بن جاتی ہے توپھر اس کا نہ ہوناہی بندےکےلئے نعمت  ہے مثلاً :انسان کا اپنی موت کے وقت سے بے خبررہنا اس کے لئے نعمت ہے کیونکہ اگر اسےموت  کا علم ہوجائے تو زندگی دوبھر ہوجائے اور غم بڑھ جائے۔ اسی طر ح اپنے اورعزیزواقارب کے متعلق لوگوں کے دلوں میں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…المسندللامام احمد بن حنبل، حدیث محمودبن لبید،۹/ ۱۵۸، حدیث: ۲۳۶۸۳