Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
351 - 882
 اس کی تیاری اور اِصلاح کی ضرورت پیش آتی ہےنیزان میں بعض اشیاءقابلِ استعمال ہوتی ہیں بعض نہیں۔اَلْغَرَض!بے شُمارمَراحِل سےگزرکرغذاقابلِ استعمال ہوتی ہے۔ہرہرغذاکی تیاری میں پیش آنے والے عمل  کوتفصیلاً بیان کرنامشکل کام ہے البتہ ہم فقط روٹی  بنا نے میں پیش آنےوالےعمل کوبیان کریں گے تاکہ ہم غورتوکریں کہ ایک روٹی کس کس عمل کی محتاج ہوتی ہےیہاں تک کہ گول ہوکر کھانے کے قابل ہوجاتی ہے حالانکہ یہ  بیج  کی صورت میں زمین میں ڈالی گئی تھی۔
روٹی کی تیاری کے مراحل :
	روٹی کی تیاری میں سب سے پہلے کسان کی ضرورت  پیش آتی ہے تاکہ وہ زمین کو ٹھیک کرکے کھیتی باڑی کرےپھرتمام لَوازمات کے ساتھ بیل اورہَل  چلانےکی ضرورت پیش آتی ہےپھرایک خاص مدت تک پانی دیناپھرزمین سے جُڑی گھاس وغیرہ دورکرناپھرکھیتی کاٹنااوراناج سے چھلکاصاف  کرکےاسے پیسنا، گوندھنا اور پکانااس کے بعد روٹی تیار ہوتی ہے ۔غور کیجئے!یہ کتنےکام ہیں نیز بعض کاموں کا ہم نے ذکربھی  نہیں کیا۔تیاری کے ان مَراحِل میں لوہے،لکڑی،پتھروغیرہ کےاستعمال ہونےوالے آلات کوشمار کیجئے۔ان لوگوں کوبھی شمارکیجئے جواس کام میں کسی بھی طرح شریک ہوتے ہیں مثلاً کھیتی باڑی کے آلات تیار کرنے والےکاریگر،گندم پیسنےوالے،روٹی پکانےوالے،بڑھئی،لوہاراورنانبائی وغیرہ۔آگےچل کرمزید غور فرمائیےکہ لوہار کو لوہے سیسے اور تانبے کی ضرور ت ہوتی ہےپھرنظراٹھاکر دیکھئےکہ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ نے پہاڑوں ، پتھروں  اور معدنیات کی کانیں کس طرح بنائی ہیں ۔زمین کو کس طرح مختلف ٹکڑوں میں تقسیم فرمایاکہ آپس میں ملے ہوئے ہیں۔
	اَلْغَرَض!غور کرنے سے معلوم ہوجائے گا کہ ایک روٹی کی تیاری میں ہزار سے بھی زائد کاریگروں  کی ضرورت پیش آتی ہےکہ ابتدااس  فَرِشتے سے ہوتی ہےجو بادلوں کو کھینچ کر لاتاہے تاکہ پانی برسے پھر گندم تیار ہونے تک فَرِشتے مُعاوِن ہوتے ہیں ،اس کے بعد انسانی عمل کی باری آتی ہےتو ہزاروں  کاریگر کام کرتے ہیں،ہر کاریگر مخلوق کی ضرورت سے متعلق  ایک خاص کام پر متعین ہوتاہے۔ انسانی عمل کی کثرت سے ان آلات کےعمل کا اندازہ لگائیےکہ انہوں نے کتناکام کیا۔ سوئی کی تیاری کے مراحل پر غور فرمائیےکہ یہ  ایک چھوٹا سا آلہ ہے لباس کی سلائی وغیرہ کافائدہ دیتا ہے ،لباس سردی سے محفوظ رکھتا ہے۔لوہے سے سوئی