Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
344 - 882
 غذاؤں کےاسباب میں نہ ختم ہونے والاسلسلہ پایاجاتاہے۔اگرچہ غذاکی تمام قسموں کوبیان کرنا ایک طویل بحث ہےمگرہم یہاں مختصراًچند چیزوں کوبیان کریں گے ۔
غذاکی  اقسام :
	غذا ئیں عام طورپرتین طرح کی ہیں:(۱)…ادوِیَات(۲)…میوہ جات(۳)…کھانےمیں استعمال کی جانے والی اشیاء۔ہم صرف تیسری قسم کی غذاکا ذکر کریں گے کیونکہ یہی بُنیادی غذا ہے۔
	اگرآپ گندم کے چند دانےلے کر کھاتے ہیں تو گندم ختم ہوجاتاہے مگر پیٹ نہیں  بھرتا۔آپ بھوک کی وجہ سے ضرورچاہیں گے کہ گندم بڑھادی جائے تاکہ ضرورت  پوری ہوجائے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے جس طرح آپ کے اندرنشوونَما کی صلاحیت  رکھی ہے اسی  طرح  گندم میں بھی بڑھنے کی قوت پیدا کی ہے تاکہ اسے غذا بنایا جائے۔نباتات  اورانسان میں حِس و حرکت کافرق ہےلیکن غذا حاصل کرنے میں دونوں برابر ہیں کیونکہ  نباتات  کی غذاپانی ہے ،وہ جڑوں کے ذریعے اپنے اندرپانی  جذب کرتے ہیں جیسا کہ انسان غذا کھاکر اپنے اندر جمع کرلیتا ہے۔جن ذرائع سے نباتات غذاحاصل کرتے ہیں ہم ان کی تفصیل میں نہیں جاناچاہتے البتّہ ان کی غذا کی طرف اشار ہ کردیتے ہیں ۔ 
کھیتی کی غذا:
	انسان کی غذا لکڑی اور مِٹی نہیں بلکہ انسان ایک مخصوص غذا کا محتاج ہےیونہی بیج بھی ہر چیز سے غذا حاصل نہیں کرتا بلکہ ایک مخصوص چیز کامحتاج ہوتا ہے جیسا کہ آپ اِسے گھر میں رکھ چھوڑیں تو اس میں کچھ نہیں  اُگے گا کیونکہ یہاں تواسےصرف ہَوا پہنچےگی اوراکیلی ہوا اس کی غذا  نہیں بن سکتی اور  اگر آپ اُسے پانی میں ڈال دیں گے پھر بھی کچھ نہیں اُگے گا اوراگر آپ اسے ایسی زمین میں ڈال دیں جس میں پانی نہ ہو تب بھی کچھ نہیں اُگے گابلکہ اسےایسی زمین میں ڈالنے کی ضرورت ہے جس میں پانی ہونیز وہ پانی زمین سے مل کر گارا بن گیاہو۔اللہ عَزَّ وَجَلَّاسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ارشادفرماتاہے:   فَلْیَنۡظُرِ الْاِنۡسَانُ اِلٰی طَعَامِہٖۤ ﴿ۙ۲۴﴾ اَنَّا صَبَبْنَا 
ترجمۂ کنز الایمان:تو آدمی کو چاہئے اپنے کھانوں کو دیکھےکہ