Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
316 - 882
 مَذمَّت کی گئی ہے وہاں جاہ و منصب کی مذمت پائی جارہی ہے کیونکہ ریا کاری کا مقصد ”لوگوں کے دلوں میں مقام پیداکرنا“ ہوتا ہے اور جاہ و منصب کا مطلب ”لوگوں کے دلوں کا مالک ہونا“ہے۔
کم تعریف اور زیادہ مذمت کی وجہ :
	مال و مرتبہ کی تعریف کم اور مذمت زیادہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اکثر لوگ ”مال “ پر بیٹھے زہریلے سانپ سے بچنے اور جاہ و منصب  کے سمندر میں غوطہ لگانے کے طریقے سے ناواقف ہیں اسی لئےانہیں مال و مرتبہ کے حُصول سے ڈرانا ضروری ہے کیونکہ یہ ناواقف لوگ مال پر بیٹھے زہریلےسانپ کا تِریاق نکالنےاور سمندر کے جواہرات حاصل کرنے کی کوشش میں سانپ کے زہر سے ہلاک  اور سمندر کےمگر مچھ کاشکار ہوجائیں گے۔
مال و مرتبہ بالذات مذموم نہیں :
	مال و مرتبہ بِالذّات بری چیزنہیں  اورنہ ہی یہ ہر ایک کے لئے مذموم  ہےورنہ ہمارے  پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کونبوت کے ساتھ حکومت اورحضرت سیِّدُناسلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کو نبوت کے سا تھ مال ودولت عطانہ ہوتی۔
سانپ،بچہ اور تِریاق:
	اُمَّت کے عام لوگ بچوں کی مثل  اور مال سانپ کی طرح ہے جبکہ انبیاواولیاعَلَیْہِمُ السَّلَام ایسے ہیں جوسانپ کا تِریاق جانتے ہیں۔بچے کو سانپ سے ضَرَر پہنچ جاتا ہے جبکہ تِریاق نکالنے والا سانپ کےضرر سے محفوظ رہتا ہے۔البتہ  اگر کوئی شخص سانپ کا تِریاق نکالنا جانتا ہو اوراسے سانپ کے تریاق کی ضرورت بھی ہو پھر اسے کوئی سانپ دکھائی دےاور  اس وقت اس کے پاس اس کا بیٹا بھی موجود ہو جس کی اچھی تربیت اور اچھی زندگی کا خواہشمند ہومگر وہ یہ جانتا ہو کہ اگر اس نے سانپ کا تریاق نکالنے کی کوشش کی تو اس کا بیٹا بھی اس کی دیکھا دیکھی سانپ کو پکڑنے کی کوشش کرے گا یوں وہ اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال دے گا اب اسے بچے کی فکر بھی ہے اور تریاق کی ضرورت بھی ۔ایسی صورت میں وہ غور وفکرکرے کہ  اسے تریاق کی زیادہ ضرورت ہے یا بچے کی حفاظت اسے زیادہ مطلوب ہے۔غور کرنے سےپتا چلتاہے کہ تریاق نکالے بغیر بھی گزارا