Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
314 - 882
فقہا فرماتے ہیں :اگر چند نمازی علم وغیرہ میں برابر ہوں تو ان میں  جوزیادہ خوبصورت  ہے وہ امامت کازیادہ حق دار ہے ۔
	 اللہ عَزَّ وَجَلَّنے خوبصورتی کے ذریعے (طالوت پر)اپنے احسان کا اظہار کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:
وَزَادَہٗ بَسْطَۃً فِی الْعِلْمِ وَالْجِسْمِؕ (پ۲،البقرة:۲۴۷)
ترجمۂ کنز الایمان:اور اسے علم اور جسم میں کشادگی زیادہ دی۔
ازالَۂ   وہم:
	ہم نے جہاں بھی خوبصورتی کو سراہا ہے اس سے شہوت کو ابھارنے والی خوبصورتی مراد نہیں کیونکہ اُسے تو”نِسوانی حُسن“ کہتے ہیں ۔ہماری مراد یہ ہے کہ انسان میانہ قد ہو،زیادہ موٹاہونہ پتلا،مناسب بدن ہو، چہرہ ایسا ہو کہ لوگ اسے دیکھ کر نفرت نہ کریں۔
ایک سُوال اور اس کا جواب:
	آپ نے مال ودولت ، جاہ و منصب ، بیوی بچوں کو نعمتوں میں شامل کیا حالانکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے  مال وجاہ کی مذمت فرمائی ہے۔اسی طرح رسولُ اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم (1)اور علما ئے کرام نے بھی ان کی مذمت بیان  فرمائی۔اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا  ہے :
اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِکُمْ وَ اَوْلَادِکُمْ عَدُوًّا لَّکُمْ فَاحْذَرُوۡہُمْ ۚ (پ۲۸،التغابن:۱۴)
ترجمۂ کنز الایمان: تمہاری کچھ بیبیاں اور بچّے تمہارے دشمن ہیں تو ان سے احتیاط رکھو۔
	مزید ارشاد فرماتاہے:
اِنَّمَاۤ اَمْوَالُکُمْ وَ اَوْلَادُکُمْ فِتْنَۃٌ ؕ (پ۲۸،التغابن:۱۵)
ترجمۂ کنز الایمان:تمہارے مال اور تمہارے بچّے جانچ ہی ہیں۔
	امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نسب کی مذمت کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں:”لوگ نسب کی طرف نہیں بلکہ اپنی نیکیوں کی طرف منسوب  کیے جائیں گےنیزانسان کی قدرو قیمت اس کی نیکی ہے ۔“(2)کہا گیا ہے:فضیلت و شرف  کامعیارانسان  خود ہے ،نسب نہیں۔ کیاان مَذمَّت
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… سنن الترمذی، کتاب الزھد، باب فی اخذالمال بحقہ،۴/ ۱۶۶،حدیث: ۲۳۸۳
2… جامع بیان العلم، باب الحث علی استدامة الطلب والصبر،حدیث: ۴۴۹، ص۱۳۹