نکاح کرو۔“(1)نیز ارشادفرمایا :”خَضْرَاءُ الدِّمْن سے بچو۔“عرض کی گئی : خَضْرَاءُ الدِّمْن کیا ہے؟فرمایا:”ایسی خوبصورت عورت جس کی پرورش بُرے ماحول میں ہوئی ہو۔“(2)
اِزالَۂ وہم:
خاندانی شرافت ایک نعمت ہے،یہ مراد ہرگز نہیں کہ آپ ظالموں اور دنیاداروں میں رشتہ داری کیجئے بلکہ وہ گھرانہ تلاش کیجئے جو رسولِ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم،علماوصُلَحااور علم و عمل سے مالا مال لوگوں کے سِلْسَلَۂ نسب سے تعلق رکھتا ہو۔
ایک سُوال اور اس کا جواب:
جسمانی کمالات کا کیا مطلب ہے؟جواب :اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انسا ن کو صحت، طاقت اور لمبی عُمْر کی بہت زیادہ حاجت ہے کیونکہ ان ہی کے ذریعے علم و عمل کی تکمیل ہوتی ہےجیساکہ رحمَتِ عالَم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ارشاد ہے:”اَفْضَلُ السَّعَادَاتِ طُوْلُ الْـعُمْرِ فِی طَاعَة ِاللہ ِیعنیاللہ عَزَّ وَجَلَّکی عبادت میں گزرنے والی لمبی زندگی افضل سعادت ہے۔“(3)
خوبصورتی نعمت ہے:
جسمانی کمالات میں ”خوبصورتی“بھی نعمت ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں:جسم کے لئےاتنا ہی کافی ہےکہ بندہ نیکی کرسکے،کوئی بیماری رکاوٹ نہ بنے،خوبصورتی ضروری نہیں جبکہ ہم خوبصورتی کو بھی معاونِ نعمت شمار کرتے ہیں کہ اس کے دنیاوی فوائد مخفی نہیں اور دو طرح سے یہ آخرت کےلئے بھی فائدہ مند ہے:
(1)...لوگ بد صورت شخص کو حَقارت کی نظر سے دیکھتے اور اسےناپسند کرتے ہیں نیز بد صورت کے مقابلے میں خوبصورت کی حاجات جلدپوری ہوجاتی ہیں،لوگوں میں اس کی قدر ومنزلت بڑھتی چلی جاتی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… سنن ابن ماجہ، کتاب النکاح، باب الاکفاء،۲/ ۴۷۳، حدیث: ۱۹۶۸
2… مسندالشھاب،۲/ ۹۶، حدیث: ۹۵۷
3… تاریخ بغداد،۶/ ۱۶،الرقم :۳۰۴۶،ابو اسحاق ابراھیم بن احمد المقری البزوری،بتغیر قلیل