Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
310 - 882
 اَصْبَحَ مُعَافًى فِی بَدَ نِہٖ اٰمِنًا  فِی  سِرْ بِہٖ عِنْدَهٗ قُوْتُ يَوْمِهٖ فَكَاَنَّمَا حِيْزَتْ لَـهُ الدُّنْيَا بِحَذَافِیْرِ ھَا یعنی جو شخص اس حال میں صبح کرے کہ اس کا بدن تندرست ،دل مطمئن اور اس کے پاس اُس دن کا کھانا ہو تو گویا اس کےلئے دنیا پوری کی پوری جمع کردی گئی ۔“(1)
بیوی بچوں اور رشتہ داروں کے فوائد:
	جہاں تک بیوی بچوں کا تعلق ہے تو ان کا مفید ہونا  کسی  سے پوشیدہ نہیں ہے کیونکہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے  فرمایا:نِعْمَ الْعَوْنُ عَلَی الدِّیْنِ الْمَرْاَ ةُ الصَّالِحَة یعنی دین پر  بہترین مددگار نیک  بیوی ہے۔(2)
 	نیک اولاد کے  مفید  ہونے  کے بارے میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا ارشاد ہے:”اِذَا مَاتَ الْعَبْدُ اِنْقَطَعَ  عمَلُہٗ  اِلَّا  مِنْ  ثَلَاثٍ  وَّلَدٌ صَالِـحٌ  یَدْعُوْلَہٗ(3)یعنی انسان کے مر نے کے بعد اس کے عمل کا سلسلہ منقطع ہوجاتا ہے البتہ تین چیزیں فائدہ  پہنچاتی ہیں جن میں سے ایک  نیک اولاد ہے جو اس کے لئے دعا کرتی ہے۔“(مزید تفصیل دیکھنی ہو تو )نکاح کے بیان میں بھی  ہم نے  بیوی بچوں کے فوائد ذکر کئے ہیں۔
	  قریبی رشتہ دار بھی اُخروی سعادت کے لئے مفید ہوتے ہیں ۔انسا ن  کی اولاد اور رشتہ دار آنکھ اور ہا تھ کی طرح ہوتے ہیں جن کے ذریعے آخرت کے بہت سے ضروری اُمور آسان ہوجاتے ہیں جنہیں  اگر اکیلا کیا جا ئے تو  بہت  وقت  دَرْکا رہو۔اَلْغَرَض!جس چیز کی وجہ سے دل دنیاسےدورہوجائے وہ انسان  کے دین  کے لئے مددگار ہوتی ہےاور اسی  نظریہ کے تحت  وہ نعمت بھی  ہے۔
جاہ ومنزلت کے فوائد:
	جاہ  و منزلت کے بھی بے شمار فوائد ہیں۔انسان اس کے ذریعے ذلت اور ظلم سے بچ جاتا ہے اور کوئی مسلمان اس سے بے نیاز نہیں ہو سکتا کیونکہ کوئی نہ کوئی دشمن اسے اذیت پہنچا ناچاہتا ہے اور اس ظالم کی وجہ سے انسان علمی،عملی اور دیگر مَشاغِل میں اُلجھن اورپریشانی کاشکار ہوجاتاہے۔دل اصل سرمایہ ہےیہ بھی ان تفکرات  میں مبتلا ہوجاتا ہے اگر جاہ ومنزلت کی نعمت ہوتواس کی مشکل حل اور پریشانی دور ہوجاتی ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… سنن ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب القناعة،۴/ ۴۴۲، حدیث:۴۱۴۱،دون’’بحذافیرھا‘‘
2… مسلم، کتاب الرضاع، باب خیرمتاع الدنیا المرأة الصالحة، ص۷۷۴،حدیث: ۱۴۶۷،مفھومًا
3… مسلم، کتاب الوصية، باب مایلحق الانسان…الخ، ص۸۸۶، حدیث:۱۶۳۱