Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
306 - 882
زندگی اور(۴)… دائمی مال داری ۔
حقیقی نعمت:	
	اُخروی سعادت ہی  حقیقی نعمت ہے اسی لئےرسولِ اکرم،شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے  ارشاد فرمایا:لَا عَیْشَ اِلَّا عَیْشُ اْلاٰخِرَة یعنی  حقیقی زندگی تو آخرت کی زندگی ہے۔(1)ایک  بار خندق کھودتےوقت آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بہت تکلیف میں تھے تو اپنی تسلی کے لئےیہی جملہ ارشاد فرمایاجبکہ حجَّۃُ الْوِداع کے موقع پر جب صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانآپ کے اِرد گِرد کھڑے تھے  اورآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بہت خوش تھے تویہی الفاظ ارشاد فرمائے تاکہ نفس دنیاوی خوشی کی طرف مائل نہ ہو ۔
کامل نعمت:
	ایک بار کسی شخص نے دعاکی :اےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ!میں تجھ سے کامل  نعمت کا سوال کرتا ہوں تو حُضورِ اَکرم، نُورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اُس سے فرمایا: جانتے ہوکامل  نعمت کیا ہے ؟ اس نے عرض کی: نہیں۔ فرمایا: جنت میں داخِلہ کامل  نعمت ہے ۔(2)
اُخروی سعادت  پانے کے ذرائع:
	 اخروی سعادت  پانے کے چار ذرائع ہیں:(۱)… سب سے خاص اور سب سے قریبی ذریعہ جیسے نفسانی کمالات (۲)…پہلی قسم کی تکمیل کرنے والا ذریعہ جیسے جسمانی  کمالات(۳)… دوسری قسم کی تکمیل کرنے والے ذرائع جن کا تعلق جسم سے نہیں ہو تا بلکہ یہ جسم سے قریب رہنے والی خارجی نعمتیں  ہوتی ہیں جیسے مال و  دولت ،اہل و عیال اور خاندان(۴)… جسمانی اور خارجی دونوں قسم کے ذرائع  کا  مجموعہ جیسےرُشد  و ہدایت ۔
اگرچہ ان کمالات کی بہت سی اقسام ہیں لیکن ان کاخلاصہ ونچوڑدو چیزوں میں ہے:(۱)…ایمان (۲)…حُسنِ اخلاق ۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بخاری، کتاب مناقب الانصار، باب دعاء النبی… الخ،۲/۵۵۸،حدیث : ۳۷۹۶
2… سنن الترمذی، کتاب الدعوات،باب ۱۰۱،۵/ ۳۱۲،حدیث:۳۵۳۸،بتغیرقلیل