Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
254 - 882
 ہے اور ہماری بیان کردہ شرح کے ساتھ یہ تعریفات ان پر پیش کی جاتیں تو وہ انکار کردیتے، ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ کوئی عاقل شخص اس کے انکار کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ البتہ  لفظی اختلاف کی بنا پر یہ بحث کی جاسکتی ہے کہ ان الفاظ سے کی گئی شکر کی تعریف کیا شکر کے تمام معانی کو شامل ہے یا بعض مخصوص معانی کو شامل ہے اور بقیہ معانی اس کے تابع ولازم ہیں؟ اور اس مقام پر ہمارا مقصد لفظوں کے لغوی معانی کی شرح کرنا نہیں ہے کیونکہ اس کا آخرت کے علم سے کوئی تعلق نہیں۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّاپنی رحمت سے توفیق دینے والا ہے۔
تیسری فصل:			شکر سے روکنے والی اشیاء دور کرنے کا طریقہ
	شاید تمہارے دل میں یہ بات آئے کہ شکر اسی کا کیا جائے جو نعمت عطا کرے تاکہ وہ اس سے نفع حاصل کرے اسی لئے ہم بادشاہوں کا شکر کبھی ان کی تعریف کے ذریعے کرتے ہیں تاکہ دلوں میں ان کا مقام و مرتبہ اور زیادہ ہو اور لوگوں کے درمیان ان کی بُزرگی میں اضافہ ہو تو اس سے ان کی عزت و عظمت زیادہ ہوتی ہے، کبھی خدمت کے ذریعے یعنی ان کے مقاصد کی تکمیل میں خود کو پیش کر کے ان کا شکر ادا کرتے ہیں اور کبھی ان کے سامنے خُدَّام کی صورت میں کھڑے ہوکر ان کا شکر ادا کرتے ہیں جس سے ان کی جماعت میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ ان کی عزت میں اضافے کا سبب ہے۔ بادشاہوں کا شکر انہی وُجُوہات میں سے کسی ایک کی بنا پر کیا جاتا ہے اوریہ تمام صورتیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حق میں دو وجہوں سے محال ہیں:
٭…پہلی وجہ: یہ ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدے، غرض اور خدمت و مدد کی محتاجی سے پاک ہے اور تعریف و توصیف کے ذریعے اس کی عزت و عظمت کا چرچا کیا جائے یا خادموں کی صورت میں اس کے سامنے حالَتِ رُکوع و سجود میں کھڑے ہوکر اس کی جماعت میں اضافہ کیا جائے تو وہ اس محتاجی سے بھی پاک ہے۔ ہمارے شکر بجا لانے میں اس کی کوئی خوشی وغَرَض نہیں اس کے باوُجود ہم اسی کا شکر ادا کرتے ہیں اور ہمارا شکر ادا کرنا ایسا ہی ہے جیسے ہم انعام واکرام سے نوازنے والے بادشاہ کا شکر اس وقت ادا کریں جب وہ ہماری نظروں سے غائب ہو اور اس کے بارے میں کچھ علم نہ ہو۔ اس وقت ہم چاہیں تو اپنے گھروں میں سوجائیں، سجدے کریں یا رکوع کریں اس میں بادشاہ کی نہ تو خوشی ہے نہ کوئی غرض۔ یونہی ہمارے کسی بھی فعل سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو کوئی غرض نہیں۔
٭…دوسری وجہ: یہ ہے کہ ہمارا آپس میں لین دین کرنا بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نعمتوں میں سے ہے کیونکہ ہمارے