Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
240 - 882
 کا ذِکر بُلند وبالا ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
وَلَذِکْرُ اللہِ اَکْبَرُؕ (پ۲۱، العنکبوت:۴۵)
ترجمۂ کنز الایمان: اور بےشک اللہ کا ذکر سب سے بڑا۔
شکر کے متعلق 10فرامین باری تعالیٰ:
(1)... فَاذْکُرُوۡنِیۡۤ اَذْکُرْکُمْ وَاشْکُرُوۡا لِیۡ وَلَا تَکْفُرُوۡنِ﴿۱۵۲﴾٪ (پ۲، البقرة:۱۵۲)
ترجمۂ کنز الایمان: تو میری یاد کرو میں تمہارا چرچا کروں گا اور میرا حق مانو اور میری ناشکری نہ کرو۔
(2)... مَا یَفْعَلُ اللہُ بِعَذَابِکُمْ اِنۡ شَکَرْتُمْ وَاٰمَنۡتُمْ (پ۵، النسآء:۱۴۷)
ترجمۂ کنز الایمان:اور اللہ تمہیں عذاب دے کر کیا کرے گا اگر تم حق مانو اور ایمان لاؤ۔
(3)... وَسَنَجْزِی الشّٰکِرِیۡنَ﴿۱۴۵﴾ (پ۴، اٰل عمرٰن:۱۴۵)
ترجمۂ کنز الایمان: اور قریب ہے کہ ہم شکروالوں کو صلہ عطا کریں۔
(4)...شیطان لعین کا قول حکایتاً بیان فرماتا ہے:  لَاَقْعُدَنَّ لَہُمْ صِرَاطَکَ الْمُسْتَقِیۡمَ ﴿ۙ۱۶﴾ (پ۸، الاعراف:۱۶)
ترجمۂ کنز الایمان:(شیطان بولا)میں ضرور تیرے سیدھے راستہ پر ان کی تاک میں بیٹھوں گا۔
	اس کی تفسیر میں ایک قول یہ ہے کہ شکر کا مرتبہ چونکہ بلند ہے لہٰذا یہی سیدھا راستہ ہے۔ 
(5)...شیطان لَعِین نے مخلوق کے بارے میں طَعْن کرتے ہوئے کہا:
وَلَا تَجِدُ اَکْثَرَہُمْ شٰکِرِیۡنَ ﴿۱۷﴾ (پ۸،الاعراف:۱۷)
ترجمۂ کنز الایمان:اور(شیطان بولا) تو ان میں اکثر کو شکرگزار نہ پائے گا۔
(6)...تو اللہ عَزَّ وَجَلَّنے ارشاد فرمایا:  وَ قَلِیۡلٌ مِّنْ عِبَادِیَ الشَّکُوۡرُ ﴿۱۳﴾ (پ۲۲، سبا:۱۳)
ترجمۂ کنز الایمان:اور میرے بندوں میں کم ہیں شکروالے۔