Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
226 - 882
صبر کے لئے ”باعث دینی“ کا قوی ہونا ضروری ہے:
	ہم پہلے بیان کرچکے کہ صبر ”باعِثِ دینی“ کا ”باعِثِ ہَویٰ“ کے مقابلے میں ڈٹ جانے کو کہتے ہیں اور مقابلے میں کھڑی دو چیزوں میں سے ہم جس کا غَلَبہ چاہیں اس کا قوی و مضبوط ہونا اور دوسرے کا کمزور ہونا ضروری ہے تاکہ وہ بلندی حاصل کرے۔ تو صبر کے لئے باعِثِ دینی کا قوی ہونا اور باعِثِ ہَویٰ کا کمزور ہونا ضروری ہے۔
باعثِ ہَوٰی کو کمزور کرنے کے طریقے:
	باعثِ ہَوٰی کو کمزور کرنے کے تین طریقے ہیں:
٭…پہلا طریقہ: یہ ہے کہ انسان خواہش کو تقویت دینے والی اشیاء یعنی کھانوں کی اَنواع واقسام اور کثرت سے پرہیز کرے کیونکہ یہ خواہش کے مُحَرِّکات میں سے ہیں اور انہیں روزوں کی کثرت سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے وہ بھی یوں کہ افطار میں کم اور ہلکی چیزیں کھائے اور گوشت اور خواہش بڑھانے والی دیگر اشیاء سے بچے۔
٭…دوسرا طریقہ: یہ ہے کہ انسان خواہش بڑھانے والے اسباب ہی ختم کردے کہ خواہش اسی وقت بھڑکتی ہے جب شہوت والی جگہوں کی طرف نظر کی جائے، نظر دل کو حرکت دیتی ہے دل خواہش کو مُتَحَرِّک کردیتا ہے۔ اس صورت کا حُصول یونہی ممکن ہے کہ گوشہ نشینی اختیارکی جائے اور شہوت والی تمام جگہوں سے بچنے کی ہرممکن کوشش کی جائے کہ بےکسوں کے مددگار، شفیعِ روزِشمار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”نظر شیطان کا زہرآلود تیر ہے۔“(1)
	شیطان ملعون یہ تیر جسے مارتا ہے اس کے لئے اس سے بچنے کی یہی صورت ہے کہ وہ آنکھیں بند کرلے یا اس جگہ سے دور ہوجائے کیونکہ شیطان یہ تیر مخصوص جگہوں کی طرف پھینکتا ہے اگر انسان وہاں نہ ہو تو اس کے تیر سے محفوظ رہتا ہے۔
٭…تیسرا طریقہ: یہ ہے کہ نفس جن مباح کاموں میں رغبت رکھتا ہے انسان اسے ان میں مصروف رکھے مثلاً نکاح۔ کیونکہ طبیعت جن چیزوں کی طرف رغبت رکھتی ہے انہیں مباح کاموں کے ذریعے پورا کرکے ممنوعات سے بچا جاسکتا ہے۔ علاج کا یہ طریقہ اکثر لوگوں کے لئے نفع بخش ہے جبکہ پہلے طریقے یعنی کھانا چھوڑ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسند الشھاب ،۱/ ۱۹۶،حدیث : ۲۹۳