حضرت سیِّدُنا عیسٰی روحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے ارشاد فرمایا:”ناپسندیدہ باتوں پر صبر کے بغیر تم پسندیدہ چیز حاصل نہیں کرسکتے۔“
(9)…صبراگر انسانی صورت میں ہوتا تو ضرور معزز انسان ہوتا اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ صبروالوں کو پسند فرماتا ہے۔ (1)
ان کے علاوہ بھی صبر کے متعلق بےشمار رِوایات مروی ہیں۔
صبر کی فضیلت پر مشتمل چھ اقوالِ بزرگانِ دین:
(1)…امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عُمَرفاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنے دورِخلافت میں حضرت سیِّدُنا ابو موسٰی اشعریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی طرف ایک مکتوب بھیجا جس میں لکھا تھا: صبر کا دامن کبھی نہ چھوڑنا اور جان لو کہ صبر کی دو قسمیں ہیں جن میں سے ایک دوسرے سے افضل ہے: (۱)…مصائب پر صبر۔ یہ اچھا ہے اور (۲)…اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی حرام کردہ اشیاء سے صبر(یعنی رکنا)۔ یہ پہلے سے افضل ہے۔ جان لو کہ صبر ایمان کی بنیاد ہے کیونکہ تقوٰی عبادات میں افضل ہے اور یہ صبر سے ہی حاصل ہوتا ہے۔
(2)…امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتے ہیں:ایمان کی بنیاد چار چیزیں ہیں:(۱)…یقین (۲)…صبر(۳)…جہاد اور(۴)…عدل۔(2)
(3)…آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہہی سے مروی ہے کہ جس طرح سر جسم کا اہم جُز ہے اسی طرح صبر ایمان کا اہم جز ہےتو جیسے سر کے بغیر جسم کا کوئی فائدہ نہیں ایسے ہی صبر کے بغیر ایمان کی کوئی حیثیت نہیں۔(3)
(4)…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عُمَرفاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:صبروالوں کے لئے عِدْلَان اور عِلَاوَة ہے۔(4)
(لُغَت میں)اونٹ پر رکھے کجاوے کے دونوں اطراف بھر جانے کے بعد رکھا جانے والا زائد سامان
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… حلية الاولیاء ، الرقم: ۴۱۵، ابومسعود موصلی،۸/ ۳۲۱، حدیث : ۱۲۳۵۲
2… شعب الایمان ، باب القول فی زیادة الایمان ،۱/ ۷۰، حدیث : ۳۹
3… شعب الایمان ، باب فی الصبر علی المصائب ،۷/ ۱۲۴،حدیث : ۹۷۱۸
4… بخاری، کتاب الجنائز، باب الصبر عند الصدمة الاولی ،۱/ ۴۴۱