Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :4)
185 - 882
(4)… اُولٰٓئِکَ یُؤْتَوْنَ اَجْرَہُمۡ مَّرَّتَیۡنِ بِمَا صَبَرُوۡا (پ۲۰، القصص:۵۴)
ترجمۂ کنز الایمان: ان کو ان کا اجر دوبالا دیا جائے گا بدلہ اُن کے صبر کا۔
(5)… اِنَّمَا یُوَفَّی الصّٰبِرُوۡنَ اَجْرَہُمۡ بِغَیۡرِ حِسَابٍ ﴿۱۰﴾ (پ۲۳، الزمر:۱۰)
ترجمۂ کنز الایمان: صابروں ہی کو ان کا ثواب بھرپور دیا جائے گا بےگنتی۔
	صَبْر ہی وہ نیکی ہے جس کا ثواب بےحساب دیا جاتا ہےاور اسی سے تعلق کی بنا پر روزے کے متعلق اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا:”اَلصَّوْمُ لِیْ وَاَنَا اَجْزِیْ بِہٖ یعنی روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا۔“(1)
	عبادات میں صرف صبر کی نسبت اپنی طرف فرمائی اور صبروالوں کے ساتھ ہونے کا وعدہ بھی فرمایا۔ چنانچہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:
(6)… وَاصْبِرُوۡا ؕ اِنَّ اللہَ مَعَ الصّٰبِرِیۡنَ ﴿ۚ۴۶﴾ (پ۱۰، الانفال:۴۶)
ترجمۂ کنز الایمان: اور صبر کرو بیشک اللہ صبروالوں کے ساتھ ہے۔
	اور اپنی مدد صبر پر موقوف فرمائی۔ چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
(7)… بَلٰۤیۙ اِنۡ تَصْبِرُوۡا وَتَتَّقُوۡا وَیَاۡتُوۡکُمۡ مِّنۡ فَوْرِہِمْ ہٰذَا یُمْدِدْکُمْ رَبُّکُمۡ بِخَمْسَۃِ اٰلٰفٍ مِّنَ الْمَلٰٓئِکَۃِ مُسَوِّمِیۡنَ﴿۱۲۵﴾ (پ۴، اٰل عمرٰن:۱۲۵)
ترجمۂ کنز الایمان: ہاں کیوں نہیں اگر تم صبر وتقوٰی کرو اور کافر اسی دم تم پر آپڑیں تو تمہارا رب تمہاری مدد کو پانچ ہزار فرشتے نشان والے بھیجے گا۔
	اورصَبْروالوں کے لئے وہ خوشخبریاں بیان فرمائیں جو کسی اور کے لئے نہیں۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بخاری، کتاب التوحید، باب قول اللہ تعالٰی: یریدون ان یبدلوا … الخ ،۴/ ۵۷۲،حدیث:۷۴۹۲