الۡغَدَاةِ یعنی کیا تم نے ہمارے ساتھ صبح کی نماز نہیں پڑھی؟اس نے کہا:جی ہاں! پڑھی ہے۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْھِبْنَ السَّیِّاٰت یعنی بےشک نیکیاں برائیوں کو مٹادیتی ہیں۔(1)
یہ حدیْثِ مبارک اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ(باب زنامیں) عورتوں کے ساتھ زنا کے علاوہ صادر ہونے والی حرکات صغیرہ گناہ ہیں کیونکہ نماز کو ان کا کفارہ قراردیا گیا ہے اور حضور اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اس ارشاد گرامی کا تقاضا بھی یہی ہے:”اَلصَّلَوَاتُ الۡخَمۡسُ کَفَّارَاتٌ لِّمَا بَیۡنَھُنَّ اِلَّا الۡکَبَائِرَ یعنی پانچ نمازیں ان کے بیچ کیے جانے والے گناہوں کا کفارہ ہیں سوائے کبیرہ گناہوں کے۔“(2)
اس تمام تفصیل کے مطابق مناسب یہی ہے کہ بندہ ہر روز اپنا محاسبہ کرے اور تمام گناہوں کا حساب لگاکر نیکیوں کے ذریعے انہیں مٹانے کی کوشش کرے۔
ایک سُوال اور اس کا جواب:
اگر کہا جائے کہ جب تک گناہوں پر اصرار کا عقدہ حل نہ ہوگا استغفار کیا فائدہ دےگا؟ کیونکہ حدیث مبارک میں ہے:”اَلۡمُسۡتَغۡفِرُ مِنَ الذَّنۡبِ وَھُوَ مُصِرٌّ عَلَیۡہِ کَالۡمُسۡتَھۡزِئِ بِاٰیٰاتِ اللہ یعنی استغفار کے باوجود گناہ پر مُصِر رہنا گویا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی آیات کے ساتھ تمسخرکرناہے۔“(3)کسی بزرگرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکاقول ہے:میں اپنے قول”اَسْتَغْفِرُاللہ“
سے بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی مغفرت چاہتا ہوں۔ یہ بھی منقول ہے کہ محض زبان سے استغفار کرنا جھوٹی توبہ ہے۔ حضرت سیِّدَتُنا رابعہ بصریہ عدویہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا نے فرمایا کہ ہمارا استغفار کرنا خود بےشمار استغفار کا محتاج ہے۔
جواب: استغفار کی فضیلت میں بےشماراحادیث مروی ہیں کچھ ہم”ذِکْرُاللہاوردُعاؤں کے بیان“میں ذکر کرچکے ہیں۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس سے کیجئے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے نبیوں کے سردار، دوعالم کے مالک ومختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی موجودگی اور استغفار کا ذکر ایک ہی مقام پر فرمایا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… مسلم، کتاب التوبة ، باب قولہ تعالیٰ: ان الحسنات… الخ،ص۱۴۷۸،حدیث: ۲۷۶۳،بتغیر
2… مسلم، کتاب الطھارة،باب الصلوات الخمس… الخ،ص۱۴۴،حدیث:۲۳۳
3… موسوعة الامام ابن ابی الدنیا،کتاب التوبة،۳/ ۴۰۴،حدیث:۸۵ ،بتغیرقلیل