شرح ِ صدر سے مراد؟
مروی ہے کہ بارگاہِ رسالت میں سوال ہوا کہ اس آیت مبارکہ:
اَفَمَنۡ شَرَحَ اللہُ صَدْرَہٗ لِلْاِسْلَامِ فَہُوَ عَلٰی نُوۡرٍ مِّنۡ رَّبِّہٖ ؕ (پ۲۳،الزمر:۲۲)
ترجمۂ کنز الایمان:توکیاوہ جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لیے کھول دیاتووہ اپنے رب کی طرف سے نورپر ہے۔
میں’’شرحِ صدر‘‘سےکیا مرا د ہے؟توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’یہ وُسْعَت وکشادگی ہے کہ جب دل میں نور ڈا لا جا تا ہے تو وہ کشادہ ہوجاتا اور کھل جا تا ہے۔‘‘(1) (2)
حُضُور نبیِّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےحضرت سیِّدُناعبداللہ بن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکے لئے یوں دعافرمائی:اَللّٰهُمَّ فَقِّهْهُ فِی الدِّينِ وَعَلِّمْهُ التَّاْوِيْل یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!اسے دین کی سمجھ اور تفسیر کا علم عطا فرما۔(3)
امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنےفرمایا:’’ہما رے پاس کوئی ایسی بات نہیں جسے حضورنبیّ پاک،صاحِبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہمیں راز کے طور پر بتائی ہو مگر یہ کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکسی بندے کو اپنی کتاب کا فہم(سمجھ) عطا فرمادیتا ہے۔‘‘(4)
یہ فہم سیکھنے سے نہیں آتا جیساکہ اس آیتِ طیبہ،
یُّؤۡتِی الْحِکْمَۃَ مَنۡ یَّشَآءُۚ (پ۳،البقرة:۲۶۹)
ترجمۂ کنز الایمان:اللہ حکمت دیتاہے جسے چاہے۔
کی تفسیر میں کہا گیا ہے کہ اس میں حکمت سے مراد قرآن کا فہم ہے۔
نیز ارشادباری تعالیٰ ہے:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…شعب الايمان،باب فی الزهدوقصرالامل،۷/ ۳۵۲،حديث:۱۰۵۵۲
2…رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جب یہ آیت تلاوت فرمائی تو صحابہ نے عرض کیا یارسولَ اللہ (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!)سینہ کا کُھلنا کس طرح ہوتا ہے؟ فرمایا کہ جب نور قلب میں داخل ہوتا ہے تو وہ کُھلتا ہے اور اس میں وُسْعَت ہوتی ہے صحابہ نے عرض کیا اس کی کیا علامت ہے ؟ فرمایا دارُالْخُلُوْد(ہمیشگی کے گھریعنی آخرت) کی طرف متوجّہ ہونا اور دارُالْغَرُور (یعنی دنیا) سےدور رہنا اور موت کے لئے اس کے آنے سے قبل آمادہ(تیار) ہونا ۔(تفسیر خزائن العرفان،سورۂ زمر، تحت الآیہ:۲۲)
3…المسندللامام احمدبن حنبل،مسندعبدالله بن عباس،۱/ ۷۰۳،حديث:۳۰۳۳
4…سنن النسائی،کتاب القسامة والقود،سقوط القودمن المسلم للکافر،ص۷۶۴،حديث:۴۷۵۳ بتغیرقلیل