Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
482 - 1245
مختلف ہونٹوں والے شخص کو ہلاک(جہنم میں داخل) کرے گا۔ 
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک ناپسند لوگ:
	حضورنبیّ پاک،صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:بروزقیامت اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک مخلوق میں سب سے زیادہ ناپسند وہ لوگ ہوں گےجو جھوٹ بولتے،تکبُّر کرتےاوراپنے مسلمان بھائیوں کے لئے اپنے سینوں میں بغض چھپائے رکھتے ہیں اور جب ان سے ملتے ہیں تو محبت سے پیش آتے ہیں نیز وہ لوگ جنہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے رسول کی طرف بلایا جائے تو سستی دکھاتے اور شیطان  اورشیطانی  کام کی طرف بلایا جائے تو جلدی کرتےدکھائی دیتے ہیں۔(1)
اِمَّعَہ نہ ہونا:
	حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا:تم میں سے کوئی ہرگز اِمَّعَہ نہ ہو۔ لوگوں نے عرض کی: اِمَّعَہ کیا ہے؟ارشاد فرمایا:جو ہر ہَو ا کے ساتھ چل پڑتا ہے (یعنی  وہ جس  کی اپنی رائےکچھ نہ ہو، جو دوسروں کوکرتے دیکھےخود بھی کرنے لگے)۔
	علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا اس بات پراتفاق ہے کہ دو آدمیوں سے دو چہروں(یعنی مختلف رویّوں) کے ساتھ ملنا نفاق ہے اور نفاق کی بہت سی علامات ہیں جن میں سے  ایک یہ بھی ہے۔
	مروی ہے کہ ایک شخص کا انتقال ہوا تو حضرت سیِّدُنا حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ان کی نماز جنازہ نہ پڑھی، امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نےان سے فرمایا:ایک شخص کا انتقال ہوگیا اورآپ نے ان کی نماز جنا زہ نہیں پڑھی؟تو انہوں نے کہا:امیرالمؤمنین!یہ شخص منافقین میں سے تھا(2)۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا:میں تمہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ میں منافقین میں سے ہوں یا نہیں؟ انہوں نے کہا:بخدا نہیں  لیکن آپ کے بعد میں کسی اور کے بارے میں اس سے بے خوف نہیں۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مساویٔ الاخلاق للخرائطی،باب ذم النفاق والتعوذ باللّٰہ منه،ص۱۴۴،حديث:۲۹۹
2…یہاں منافقت سے مرادمنافقتِ عملی ہے نہ کہ اعتقادی۔(اتحاف السادة المتقین،۹/ ۳۵۹)