Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
475 - 1245
آئندہ میں ایسا کبھی نہیں کروں گا۔
تین برائیاں لے کر آئے:
	منقول ہے کہ کسی دانا(عقل مند) کا دوست اس سے ملاقات کے لئےآیااورکسی دوسرے دوست کی کچھ منفی باتیں بتائیں،اس پر اس دانا شخص نے کہا کہ تم اتنے دنوں میں ملنےآئے اورتین برائیاں لے کر آئے: (۱)مجھے میرے مسلمان بھائی سے نفرت دلا ئی (۲)میرے دل کو(تشویشوں اور وسوسوں میں)مشغول کیا اور (۳)اپنے اَمانت دارنَفْس پر تُہْمَت لگائی(یعنی میں تمہیں امانت دار سمجھتا تھا)۔
حکایت:چغل خور کبھی سچا نہیں ہو سکتا
	مروی ہے کہ بادشاہ سلیمان بن عبدالملک بیٹھا ہو ا تھا کہ ایک شخص آیا، حضرت سیِّدُنا امام محمد بن شہاب زُہری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی بھی وہاں تشریف فرماتھے،سلیمان نے آنے والے سے کہا:مجھے پتا چلا ہے تم نے میرے خلاف فلاں فلاں بات کی ہے۔اس نے جواب دیا:میں نے تو ایسا کچھ نہیں کہا۔سلیمان نے کہا:جس نے مجھے بتایا ہے وہ سچا آدمی ہے۔حضرت سیِّدُنا اِمام زُہری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے یہ سنا تو ارشاد فرمایا: چغل خور کبھی سچا نہیں ہوسکتا۔ یہ سن کر بادشاہ کہنے لگا :آپ نے سچ فرمایا۔پھر اس شخص سے کہا: تم سلامتی کے ساتھ لوٹ جاؤ۔
چغل خورکی بات پر بھروسا نہیں کرنا چاہئے:
	حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :”جوتمہارےسامنے کسی کی چغلی کرتا ہے وہ تمہاری بھی چغلی کرےگا۔“اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ چغل خور سے بغض رکھنا چاہئےاور اس کی بات پر بھروسانہیں  کرنا چاہئےاور نہ ہی اس کے سچے ہو نے کا اعتبار کرنا چاہئےاور اس سے بغض کیسےنہ رکھا جا ئے جبکہ وہ جھوٹ،غیبت ،عَہْدشِکنی،خِیانت،کینہ،حَسَد ،نِفاق،لوگوں کے مابین فساد پھیلانے اور دھوکا  دہی کو نہیں چھوڑتا اور ان لوگوں میں سے ہے جو اس چیز کو کاٹنے کی کوششوں میں لگے ہوتے ہیں جس کے جوڑنے کا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے حکم دیا ہے اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں۔ چنانچہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:
وَیَقْطَعُوۡنَ مَاۤ اَمَرَ اللہُ بِہٖۤ اَنۡ یُّوۡصَلَ وَ
ترجمۂ کنز الایمان:اور کاٹتے ہیں اس چیز کو جس کے