Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
447 - 1245
 دیتے ہوئے اور برائی سے منع کرتے ہوئے اس پر اپنے غصہ کا اظہار کرتا اور کسی دوسرے پر اپنا غصہ ظاہر نہ کرتا یا اس کے نام کو چھپاتا اور برائی کے ساتھ اس کا تذکرہ نہ کرتا۔
	  ان تین اسباب کو سمجھنا عوام تو درکنار علماکے لئے بھی مشکل ہے کیو نکہ علما یہ گمان کرتے ہیں کہ تعجب کرنا،رحم کھانااور غصہ کرنا جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لئے  ہوتو یہ نام لینے کے معاملے میں عذر ہےحالانکہ یہ خطا ہے  بلکہ غیبت کی رخصت مخصوص ضَرُورَتَوں کے تَحْت ہے جن کا ذکر آگے آئے گا اور ان کے نہ ہوتے ہوئے نام لینے کی رُخصت نہیں۔
نفلی عبادت نہ کرنے والے سے نفرت کرنا کیسا؟
	حضرت سیِّدُنا عامربن واثِلہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی حیاتِ مبارَکہ میں ایک صاحب کچھ لوگوں کے پاس سے گزرےتوانہوں نے سلام کیا۔ لوگوں نے  سلام کا جواب دیا، جب وہ صاحب وہاں سے تشریف لے گئےتو ان میں سے ایک  شخص نے  ان صاحب کے بارے میں کہا: میں اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ کے لئے اس  شخص سے نفرت کرتا ہوں۔اہْلِ مجلس نے کہا:تم نے کیا ہی بری بات کہی۔ بَخُدا! ہم ضرور اس بات کی اسے خبر دیں گے پھر ان لوگوں نے اپنے میں سے ایک شخص سے کہا: اے فلاں! کھڑے ہو جاؤ اور اس کے پاس پہنچ کر اس بات کی خبر دو۔چنانچہ قاصِد  نے اس  کے پاس پہنچ کر اس با ت کی خبر دی تو اس  نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں حاضر ہو کر سارا ماجرا عرض کیا اور فریاد کی کہ آپ اس کو بُلاکر دریافت فرمائیے کہ مجھ سے کیوں نفرت کرتاہے؟حضورنبیّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے بُلوا کر پو چھا تو اس نے اقرار کیا کہ میں نے یہ بات کہی ہے۔ارشاد فرمایا:تم اس سے کیوں نفرت کرتے ہو؟اس نے کہا: میں اس کا پڑوسی ہوں اور اس کے متعلق خبر رکھتا ہوں۔ خدا کی قسم!میں نے اس  کو فرض نمازوں کے علاوہ کبھی نماز پڑھتے ہو ئے نہیں دیکھا ۔فریادی نے عرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اس سے پو چھئے: کیا اس نے مجھے نماز کو اس کے وقت سے مُؤ َخَّر کرتے ہو ئے یا نماز کے لئے وُضُو یا  رُکُوع وسُجُود میں کوئی غَلَطی کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ آپ نے اس سے پو چھا تو اس نے کہا:نہیں۔پھر اس نے کہا:بخدا!میں نے اِس کو رَمَضان کے علاوہ کسی مہینے کا روزہ رکھتے نہیں دیکھا کہ  رمضان میں تو  نیک وبد سبھی روزہ رکھتے ہیں۔فریادی نے عرض کی :