Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
434 - 1245
جلدی فساد پیدا کرتی ہے جتنی جلدی آکلہ(1) کی بیماری اس کے جسم کو خراب کرتی ہے۔
مسلمان کی عزت اسلاف کی نظر میں:
	ایک بُزرگ فرماتے ہیں:ہم نے اسلاف  کو دیکھا کہ وہ حضرات لوگوں کی بے عزتی کرنے سے بچنے کو نماز روزے سے بڑھ کر عبادت تصور کیا کرتے تھے۔
اپنے عیبوں پر نظر ہو:	
	حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں:جب تو کسی کے عیوب بیان کرنے کا ارادہ کرے تو اپنے عیبوں کو یاد کرلیا کر۔
	حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:تمہیں اپنےمسلمان بھائی کی آنکھ کا تنکا تو نظر آجاتا ہے مگر اپنی آنکھ کا شہتیر نظر نہیں آتا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کے نزدیک پسندیدہ بندہ:
	حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرمایا کرتے:اے ابْنِ آدم! تم اس وقت تک ایمان کی حقیقت کو نہیں پا سکتےجب تک لوگوں کے اس عیب کو بیان کرنا چھوڑ نہ دو جو تمہارے اندر ہےاور جب تک کہ اس عیب کی اصلاح شروع کرکےاسے اپنی ذات سے دور نہ کرلو۔جب تم ایسا کرلو گے تو یہ چیز تمہیں اپنی ہی ذات میں مشغول کر دے گی اور ایسا شخص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کو بہت زیادہ محبوب ہے۔
مرے ہوئے کتے کی برائی سے بھی پرہیز:
	حضرت سیِّدُنا مالک بن دینار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار فرماتے ہیں: حضرت سیِّدُنا عیسٰیرُوْحُ اللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ایک مرے ہوئے کتے کے پاس سے گزرے ،آپ کے  ہمراہ آپ کے حواری بھی تھے۔ حواریوں نے کہا:یہ کتا کس قَدْربدبودار ہے؟ حضرت سیِّدُنا عیسٰیرُوْحُ اللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ارشاد فرمایا: اس کے دانت کتنے سفید ہیں۔گویا آپ نے ان کو کتے کی غیبت سے بھی مَنْع فرمادیا اور ان کو خبردار کیا کہ اللہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… آکلہ  پہلو میں ہونے والےاس پھوڑے کو کہتے ہیں جس سےگوشت پوست(کھال)سڑ جاتے ہیں اور گوشت جھڑنے لگتا ہے۔