Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
431 - 1245
فرمادیجئے۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس سے اپنا رُخِ اَنورپھیر لیا اس نے پھر اجازت مانگی،آپ نے اس سے رو گردانی فرمائی،اس نے پھر عرض کی تو آپ نے ارشادفرمایا:”ان دونوں نے روزہ نہیں رکھا اور اس کا روزہ کیسے ہو سکتا ہے جس کا دن لوگوں کا گو شت کھا تے ہو ئے گزرتا ہے،جاؤاور انہیں کہہ دو کہ اگر وہ روزہ سے تھیں تو قے کریں ۔“ وہ شخص  ان کے پاس گیا اور انہیں یہ بات بتائی،ان دونوں نے قے کی تو دونوں  کے پیٹ سے جما ہوا خون کا ٹکڑا نکلا۔یہ دیکھ کر وہ شخص بارگاہِ رسالت میں آیا اور جو دیکھا اس کی خبر دی ۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”اس ذات کی قسم! جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہےاگر یہ ان کے پیٹوں میں باقی رہتا تو ضرور انہیں جہنم کی آگ کھاتی۔“(1)
	ایک روایت میں ہے کہ جب آپ نے اس سے رُخِ انور پھیرا تو وہ شخص واپس چلا گیا اور کچھ دیر بعد دوبارہ آیا اور عرض کی :یارسولَاللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!بخدا!وہ دونوں مرنے کے قریب ہیں تو رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”ان دونوں کو میرے پاس لاؤ ۔“ وہ دونوں آپ کے پاس حاضر ہوئیں توآپ نے ایک پیالہ منگوایا اور ان میں سے ایک سے ارشاد فرمایا:”قے  کرو۔“ تو اس نے پیپ، خون اور کَچْ لَہُو(یعنی خون ملی پیپ)کی اتنی قے کی کہ پیالہ بھر دیا اس کے بعدآپ نے دوسری سے بھی قے کرنے کا حکم دیا، اس نے بھی اسی طرح قے کی پھرآپ نے ارشاد فرمایا:”ان دونوں نے اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ کی حلال کردہ چیز سے روزہ رکھا اور حرام کردہ چیز سے روزہ افطار کیا کہ ایک دوسری کے پاس گئی اور دونوں مل کر لوگوں کے گوشت کھانے لگیں(یعنی غیبت کرنے لگیں)۔ (2) 
آبروریزی سودسے بڑا گناہ ہے:
	حضرت سیِّدُنااَنَسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  بیان کرتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ،راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ہمیں خطبہ دیااور سود اور اس کے مُعامَلے کی سَنگِیْنِی کو بیان کرتے ہو ئے ارشاد فرمایا:آدمی کو ملنے والا سود کا ایک درہم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک چھتیس بار زنا کرنے سے زیادہ برا ہے اور سود سے بڑھ کر گناہ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…موسوعة الامام ابن ابی الدنيا،کتاب الصمت،۷/ ۱۲۲،حديث:۱۷۰
2…المسندللامام احمدبن حنبل،حديث عبيدمولی النبی،۹/ ۱۶۵،حديث:۲۳۷۱۴