Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
430 - 1245
ہواور اگر وہ چلا جائے تو ہر گز اس کی غیبت نہ کرنا۔(1)
مسلمانوں کے عُیوب تلاش مت کرو:
	حضرت سیِّدُنا بَراءبن عازِب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبیّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہمیں(بلند آواز سے) خطبہ ارشاد فرمایا یہاں تک کہ گھروں میں پردہ نشین عورتوں نے بھی سنا،چنانچہ آپ نے فرمایا: اے لوگوں کےوہ گروہ !جو اپنی زبا ن سے ایمان لائےاور دل سے ایمان نہ لائےمسلمانوں کی غیبت نہ کرواور نہ ان کے عیوب تلاش کرو کیونکہ جواپنے مسلمان بھائی کے عیوب تلاش کرتاہے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   اس کے عیوب ظاہرکرتا ہے اور جس کے عیوب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ظاہر فرماتا ہے ، اسے رُسوا کردیتا ہے اگرچہ وہ اپنے گھر کے اندر ہو۔ (2)
جہنم میں جانے والا پہلاشخص:
	منقول ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وحی فرمائی کہ جو غیبت سے توبہ کرکے مراوہ آخری شخص ہو گا جو جنت میں جائے گااور جو غیبت پر اصرار کرتے ہو ئے(یعنی غیبت پر قائم رہتے ہوئے) مرا وہ پہلاشخص ہو گاجو جہنم میں داخل ہو گا۔
دو غیبت کرنے والیوں کی حکایت:
	حضرت سیِّدُنااَنَسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ حضورنبیّ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے لوگوں کو ایک دن کا روزہ رکھنے کاحکم دیا اور ارشاد فرمایا:جب تک میں اجازت نہ دوں کوئی بھی افطار نہ کرے۔ چنانچہ لوگوں نے روزہ رکھاحتّٰی کہ جب شام ہو ئی توہرآدمی آتا اور عرض کرتا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں  پورا دن روزے سے رہا ہوں،مجھے افطار کی اجازت عطا فرمادیجئے توآپ اسے اجازت عطا فرما تےحتّٰی کہ ایک شخص آیااورعرض گزار ہوا :یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ کے قبیلے کی دو نوجوان عورتوں نے روزہ رکھا ہےاوروہ آپ کے  پاس آنے سے شرماتی ہیں آپ انہیں افطار کی اجازت عطا 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…موسوعة الامام ابن ابی الدنيا،کتاب الصمت،۷/ ۱۱۹،حديث:۱۶۶
2…سنن ابی داود،کتاب الادب،باب فی الغيبة،۴/ ۳۵۴،حديث:۴۸۸۰