Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
429 - 1245
بھائی بھائی بن جاؤ:
	حضورنبیّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، نہ باہَم بُغْض وعداوت رکھو،نہ نَفْرت دِلانے والے کام کرو،نہ آپس میں  بے رُخی اختیار کرتے ہوئےقَطْع تعلُّق کرو،نہ ایک دوسرے کی غیبت کرو اور اے اللہکے بندو!بھائی بھائی بن جاؤ۔(1)
غیبت زِنا سےبھی سخت تر ہے:
	حضرت سیِّدُناجابِروحضرت سیِّدُناابوسعیدخُدریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ مصطفٰے جان ِ رحمت، شَمْع ِبَزمِ ہِدایتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا: غیبت سے بچو بے شک غیبت زنا سے بھی سخت تر ہے کیو نکہ مرد زِنا کرتا ہے پھر توبہ کرتا ہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی توبہ قبول فرمالیتا ہے لیکن غیبت کرنے والے کی مغفرت اس وقت تک نہ ہوگی جب تک جس کی غیبت کی ہے وہ معاف  نہ کردے ۔(2)
غیبت کرنے والوں کا انجام:
	حضرت سیِّدُنااَنَسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ رسولُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: میں شب ِمعراج ایسے لوگوں کے پاس سے گزرا جو اپنے چہروں کو اپنے ناخنوں سے نوچ رہے تھے۔ میں نے پوچھا:اےجبریل!یہ کون لوگ ہیں؟کہا:یہ لوگوں کی غیبت کرتے اور ان کی آبروریزی کرتے تھے۔(3)
کسی بھی نیکی کو چھوٹی مت سمجھو:
	حضرت سیِّدُنا سُلَیم بن جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ میں  نےبارگاہِ رسالت  میں حاضرہوکر عرض کی: مجھے کوئی بھلائی کی بات سکھائیے جس سے میں فائدہ اٹھا سکوں؟ ارشادفرمایا: کسی بھی نیکی کو چھوٹی مت سمجھنا اگرچہ وہ  نیکی اپنے ڈول سے پیاسے کے برتن میں پانی ڈالنا اور اپنے بھائی سے خندہ پیشانی کے ساتھ ملنا 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… مسلم،کتاب البروالصلة والاداب،باب تحريم الظن و التجسس… الخ،ص۱۳۸۶،حديث:۲۵۶۳
	موسوعة الامام ابن ابی الدنيا،کتاب الصمت،۷/ ۱۱۷،حديث:۱۶۳
2…موسوعة الامام ابن ابی الدنيا،کتاب الصمت،۷/ ۱۱۸،حديث:۱۶۴
3…سنن ابی داود،کتاب الادب،باب فی الغيبة،۴/ ۳۵۳،حديث:۴۸۷۸