Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
426 - 1245
مُبالَغَہ کرناکیسا؟
	لو گوں کے درمیان جو مبالغہ عام طور پر رائج ہےیہ ممنوع جھوٹ میں داخل نہیں جیسے کسی کا  یہ کہنا : میں نے تمہیں سو  مرتبہ  بلایا یامیں نے یہ بات تمہیں سو بار کہی۔ کیو نکہ اس سے قائل  کامقصود تعداد سمجھا نا نہیں بلکہ  مبالغہ کرنا  ہوتا ہے، لہٰذا اگر اس نے صرف ایک مرتبہ بلایا تھا تو وہ جھوٹا ہو گاجبکہ چند بار بلایا تھا تو اس مبالغہ کے سبب گناہ گار نہیں  ہوگا اگرچہ سو مرتبہ نہ بلایا ہو۔مبالغہ کے سلسلے میں دَرَجات ہیں بعض اوقات مبالغہ کے سلسلے میں زبان کوآزاد چھوڑنے والا  شخص جھوٹ کے خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ بعض ایسے معاملات ہیں جن میں لوگ غفلت کے سبب  جھوٹ  کے عادی ہیں مثلاً کوئی کہے  :”کھانا کھا ئیے“تو جواب دیا جاتا ہے:
”مجھے خواہش نہیں“یہ ممنوع اور حرام ہے جبکہ اس میں کوئی صحیح غَرَض نہ ہو۔ 
بھوک اورجھوٹ کو جمع نہ کرو:
	حضرت سیِّدُناامام مجاہدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِدسے روایت ہے کہ حضرت سیِّدَتُنا اَسماء بنْتِ عُمَیْس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا بیان فرماتی ہیں کہ میں اس رات حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی سہیلی تھی جس رات میں آپ کو سجا سنوارکر رسولُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پاس لے گئی تھی اور میرے ساتھ کچھ عورتیں بھی تھیں۔ ہم نے مہمان نوازی کے لئے آپ  کے پاس دودھ کے ایک پیالے کے سِوا کچھ نہ پایا(پہلے آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس میں سے کچھ نوش فرمایا)پھر حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکو عطا کیاتو وہ شرمانے لگیں۔میں نے کہا:رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے دسْتِ مبارک کومت لو ٹاؤاور لے لو۔ تو انہوں نے شرماتےہوئے لے لیا اور اس میں سے  کچھ پیا پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: اپنی سہیلیوں کو دےدو۔انہوں نے کہا:ہمیں اس کی خواہش نہیں۔ ارشاد فرمایا: بھوک اورجھوٹ کو جمع نہ کرو۔حضرت سیِّدَتُنا اسماء بنت عُمَیسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی  ہیں:میں نےعرض کی:یارسولَ اللہ   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اگر ہم میں سے  کسی کوکسی چیز کی خواہش  ہو اور وہ کہے کہ مجھے اس کی خواہش نہیں تو کیا یہ جھوٹ میں شُمار ہو گا؟ ارشاد فرمایا:بے شک جھوٹ کو جھوٹ لکھا