Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
412 - 1245
شخص کی گواہی رد فرمادی۔(1)
﴿27﴾…نور کے پیکر،تمام نبیوں کے سرور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: تمام  عادتیں  مومن کی فطرت میں ہوسکتی ہیں سوائے خیانت اور جھوٹ کے۔(2)
﴿28﴾…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صِدِّیْقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے صحابہ پر جھوٹ سےبڑھ کر کوئی عادت سخت نہ تھی اور رسولِ خُداصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکسی کے جھوٹ  پر مُطَّلَع ہو تےتو اس کی بات  آپ کے سینے سے اس وقت تک دور نہ ہو تی جب تک یہ نہ جان لیتے کہ اس نے اس سے تو بہ کر لی ہے۔(3)
﴿29﴾…حضرت سیِّدُنا موسٰیکَلِیْمُاللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنےاللہ  عَزَّ  وَجَلَّکی بارگاہ میں عرض کی: اے رب!عمل کے اعتبار سے تیرے بندوں میں کون سب سے بہتر ہے؟ارشاد فرمایا:جس کی زبان جھوٹ نہ بولے، دل بدکار نہ ہواور اس کی شرمگاہ زنا نہ کرے۔
﴿30﴾…حضرت سیِّدُنالقمان حکیمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے اپنے بیٹے سے ارشاد فرمایا: اے میرے بیٹے! جھوٹ سے بچوکیو نکہ یہ چڑیاکے گوشت کی طرح لذیذ ہوتا ہےاورتھوڑی دیر میں اس کا مالک اسے بھون لیتا ہے۔
﴿31﴾…نبیِّ کریم ،رَءُ و ف رحیم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے سچ کی تعریف کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:جب تم میں چار عادتیں ہوں تو دنیا کے فوت ہو جانے کے وقت تمہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں:(۱)…سچ بولنا (۲)…اَمانت کی حفاظت(۳)…حُسنِ اخلاق اور(۴)…حلال کمائی۔(4) 
﴿32﴾…سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےوصال ظاہریکے بعد خلیفہ اوّل امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے دوران خطبہ ارشا د فرمایا:پچھلے سال  رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہمارے درمیان اسی طرح کھڑے تھے جس طرح میں کھڑا ہوں پھر آپ رودئیے اورارشاد فرمایا:سچ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…موسوعة الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الصمت،۷/ ۲۸۴،حدیث :۴۹۰
2…المسندللامام احمدبن حنبل، مسندالانصار،حدیث ابی امامة الباھلی،۸/ ۲۷۶،حدیث:۲۲۲۳۲
3…المسندللامام احمدبن حنبل، مسند السیدة عائشة رضی اللّٰہ  عنھا،۹/ ۴۹۱، حدیث :۲۵۲۳۸
4…شعب الایمان ، باب فی حفظ اللسان ،۴/ ۲۰۵، حدیث :۴۸۰۱