Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
410 - 1245
 درد ناک عذا ب ہے:(۱)…بوڑھا زانی(۲)…جھوٹا بادشاہ اور(۳)…مُتکَبِّر فقیر۔(1)
﴿17﴾…حضرت سیِّدُناعبداللہ بن عامِررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بيان كرتے ہیں کہ رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہمارے گھر تشریف لائے،اس وقت میں چھوٹا تھا کھیلنے کے لئے باہر جانے لگاتو میری والدہ نےآواز دی:یہاں آؤ میں تمہیں کچھ دوں گی۔ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے استفسارفرمایا: تم اسےکیا دینا چاہتی ہو؟ عرض كی:کھجور ۔ارشاد فرمایا:اگر تم ایسا نہ کرتیں تو تم پر ایک جھوٹ لکھا جاتا۔(2)
﴿18﴾…حُضورِانور،شافع مَحشرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:اگراللہ عَزَّ  وَجَلَّمالِ غنیمت میں مجھےان کنکریوں کی تعداد کے برابرجانور عطا فرماتا تو میں تمہارے درمیان تقسیم کر دیتا پھر تم مجھے نہ تو کنجوس پاتے نہ جھوٹ بولنے والانہ بزدل(3)۔(4)
﴿19﴾…حضورنبیّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہ کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کا شریک ٹھہرانااور والِدَیْن کی نا فرمانی کرنا ہے،آپ ٹیک لگائے تشریف فرماتھے پھر سیدھے ہوکر بیٹھ گئےاور ارشاد فرمایا:سنو! اورجھوٹ بولنا بھی(بڑا گناہ ہے)۔ (5)
﴿20﴾…سرکار ِمدینہ ،راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: جب بندہ جھوٹ بولتا ہےتو اس كی بدبوکے سبب فرشتے اس سے ایک میل دور چلے جاتے ہیں۔(6)
چھ کے بدلے جنت:
﴿21﴾…مدینے کے تاجدار،ہم بے کسوں کے مددگارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:تم مجھے چھ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… مسلم، کتاب الایمان ، باب بیان غلظ تحریم اسبال الازار...الخ  ، ص ۶۸،حدیث: ۱۰۷
2…سنن ابی داود، کتاب الادب، باب فی حسن الظن،۴/ ۳۸۷، حدیث :۴۹۹۱
3…یعنی مجھےاللہتعالیٰ نے ان تین عیبوں سے بَری کیا ہے،بخل،بزدل،جھوٹ۔حضورانورسخی نہیں بلکہ جوادہیں،خودنہ کھائیں زمانہ بھر کو کھلائیں۔(مراٰۃ المناجیح،۸/ ۷۰،مطبوعہ:ضیاالقرآن لاہور)
4… بخاری، کتاب فرض الخمس، باب ماکان النبی صلی اللّٰہ  علیہ وسلم یعطی المؤلفة...الخ ،۲/ ۳۵۹، حدیث: ۳۱۴۸
5… بخاری، کتاب الاستئذان ، باب من التّکأبین یدی اصحابہ،۴/ ۱۸۱،۱۸۰،حدیث:۶۲۷۳،۶۲۷۴
6…سنن الترمذی ، کتاب البروالصلة، باب ماجاء فی الصدق والکذب،۳/ ۳۹۲،حدیث : ۱۹۷۹