تو جھوٹ بو لتا ہے تا کہ اس کے ذریعے لوگوں کو ہنسائے، اس کے لئےہلاکت ہے، اس کے لئے ہلاکت ہے ۔(1)
﴿13﴾…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:میں نےخواب دیکھا کہ ایک شخص میرے پاس آیا اور مجھ سے کہا : چلئے۔میں اس کے ساتھ چل دیا ۔ میں نے دو آدمیوں کو دیکھا، ان میں سے ایک کھڑا تھا اور دوسرا بیٹھا تھا ،کھڑے ہو ئے شخص کے ہاتھ میں لوہے کازنبورتھا جسے وہ بیٹھے شخص کےایک جبڑے میں ڈال کر اسے اتنا کھینچتا حتی کہ گدی تک پہنچا دیتا پھر اسے نکالتااور اسے دوسرے جبڑے میں ڈال کرکھینچتا، اتنے میں پہلے والااپنی پہلی حالت پر لوٹ آتا ،میں نے لانے والے شخص سے پو چھا: یہ کیا ہے؟اس نے کہا: یہ جھوٹا شخص ہے اسے قیامت تک قبر میں عذاب دیا جا تا رہے گا۔(2)
﴿14﴾… نبیوں کے سُلطانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے پوچھا گیا:یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیامومن زنا کرتا ہے؟ارشادفرمایا:كبھی ایسا بھی ہوتا ہے۔عرض کی:یَا نَبِیَّاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیامومن جھوٹ بو ل سکتا ہے؟ارشاد فرمایا:نہیں۔(3)اس کے بعد آپ نے یہ آیت مبارکہ پڑھی:
اِنَّمَا یَفْتَرِی الْکَذِبَ الَّذِیۡنَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللہِ ۚ (پ۱۴،النحل:۱۰۵)
ترجمۂ کنز الایمان: جھوٹ بہتان وہی باندھتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے۔
﴿15﴾…حضرت سیِّدُنا ابو سعید خُدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بيان كرتے ہیں کہ میں نے حضورنبیّ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمكو اس طرح دعا كرتے ہو ئے سنا : اَللّٰہُمَّ طَہِّرْ قَلْبِیْ مِنَ النِّفَاقِ وَفَرْجِیْ مِنَ الزِّنَا وَلِسَانِیْ مِنَ الْکَذِبِ یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!میرا دل نِفاق سے ،میری شرم گاہ زنا سے اور میری زبان جھوٹ سے پاک رکھ۔(4)
﴿16﴾…مصطفےٰ جان رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہاللہ عَزَّ وَجَلَّ نہ تو ان سے کلام فرمائے گا نہ ان کی طرف نظر رحمت کرےگا اور نہ انہیں پاک فرمائے گااور ان کے لئے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…سنن ابی داود، کتاب الادب، باب فی التشدید فی الکذب،۴/ ۳۸۷،حدیث :۴۹۹۰
2…مساویٔ الاخلاق للخرائطی،باب ماجاء فی الکذب وقبح مااتی بہ اھلہ، ص ۷۶،حدیث : ۱۳۱
3…مساویٔ الاخلاق للخرائطی،باب ماجاء فی الکذب وقبح مااتی بہ اھلہ، ص ۷۷،حدیث : ۱۳۲
4…مساویٔ الاخلاق للخرائطی،باب ماجاء فی الکذب وقبح مااتی بہ اھلہ، ص ۷۷،حدیث : ۱۳۴