Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
408 - 1245
 لیکن یہ لوگ(جھوٹی) قسمیں کھاکر گناہ گارہوتے ہیں(1) اور بات کرتے ہیں تو جھوٹ بولتے ہیں۔
﴿9﴾…حضورنبیّ رحمت،شفیع امتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ بروزِقیامت اللہ عَزَّ  وَجَلَّان سے کلام کرے گا نہ ان کی طرف نظر رحمت فرمائے گا:(۱)…دے کر احسان جتانے والا (۲)…جھوٹی قسم کھا کر اپنا سامان بیچنے والااور(۳)…(تکبُّر سے)اپنا تہبند(ٹخنوں سے نیچے) لٹکانے والا۔(2)
﴿10﴾… اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے پیارےحبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:جو شخص اللہعَزَّ  وَجَلَّ کی قسم کھائے اور اس میں مچھر کےپَر برابر جھوٹ ملادےتو قیامت کے دن تک وہ قسم اس کے دل پر(سیاہ) نکتہ بن جائے گی۔(3)
﴿11﴾…تاجدارِرِسالتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:تین شخص ایسے ہیں جن سےاللہعَزَّ  وَجَلَّ محبت فرماتا ہے ایک وہ شخص جو کسی معرکہ میں ہو اور دشمن کے خلاف ڈٹا رہے حتی کہ اسےقتل کر دیا جا ئے یااللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  اسے اور اس کے ساتھیوں کو فتح سے ہمکنار فرمائے ،دوسرا وہ شخص جس کا پڑوسی برا ہو وہ اسے اَذِیَّت پَہُنچاتا ہواوریہ اس کی اَذِیَّت پر صَبْر کر تا ہو حتی  کہ ان کے مابین موت یا روانگی کے سبب جدائی واقع ہو جائےاورتیسرا وہ شخص جو کچھ لوگوں کے ساتھ سَفَر میں یا سریہ(یعنی فوجی دستے)میں ہواور وہ لوگ رات میں اتنا طویل سفر کریں کہ زمین سے مَس ہو نا انہیں اچھامحسوس ہو(یعنی نیندان پر غالب آنے لگے)چنانچہ وہ (آرام کے لئے) سواریوں سے اتریں اور یہ شخص الگ ہو کر(پوری رات)نماز پڑھتا رہےحتّٰی کہ(صُبْح کے وقت) اپنے ساتھیوں کو کوچ کے لئے جگا ئے۔اور تین قسم کے لوگ ایسے ہیں جن کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نا پسند فرماتا ہے: (۱)…بہت قسمیں کھانے والا تاجر(۲)…مُتکَبِّرفقیراور(۳)…احسان جتانے والا بخیل۔(4)
﴿12﴾…رسولِ اَکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:ہلاکت ہے اس شخص کے لئے جو بات کرتا ہے 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…سنن الکبریٰ للبیھقی،کتاب البیوع،باب کراھیة الیمین فی البیع،۵/ ۴۳۷،حدیث :۱۰۴۱۵
2… مسلم، کتاب الایمان، باب بیان غلظ تحریم اسبال الازار...الخ ، ص ۶۷، حدیث :۱۰۶
3…سنن الترمذی ، کتاب التفسیر، باب ومن سورة النساء،۵/ ۱۸، حدیث :۳۰۳۱
4…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند الانصار، حدیث ابی ذرالغفاری،۸/ ۱۲۶، حدیث : ۲۱۵۸۶